منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سمندر میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں : ایران
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

سمندر میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں : ایران

Awaz E Bihar•23 اپریل، 2026 کو 03:40 PM•3 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔
غلام حسین محسنی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی کشتیاں اور جدید زیرآب ڈرونز امریکی جہازوں کی تباہی کےلیے تیار ہیں، سمندری غاروں میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں ہے۔ ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکی جہازوں نے حدپار کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے امریکہ اب آبنائےہرمز کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے جہازوں کا انجام دیکھ چکا ہے ایران کے قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر "میجیسٹک ایکس"ہندوستانی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ امریکی فوج نے جہاز تحویل میں لینےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی اہلکاروں کو جہاز کے ڈیک پر کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہےکہ ایران کی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس سے واقف کئی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ محفوظ ہے۔
امریکی خفیہ حکام کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے عوامی بیانات سے کہیں زیادہ برقرار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھاجب کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا لگ بھگ 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی وہ اس کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہری جنگ بندی کے فیصلے پر ناراض تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ دشمن کو مزید سخت سبق سکھایا جائے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران نے حالیہ جنگ بندی کو اپنی جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کیا ہے اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک حملہ آور کو عبرتناک سزا نہیں مل جاتی، ایران اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایرانی عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ دشمن نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے اور لبنان میں بھی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک دشمن کی جانب سے ٹھوس ضمانتیں نہیں مل جاتیں، تب تک کسی بھی قسم کے مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایران اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں حکومت کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے دوران جدید ترین عسکری ساز و سامان اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کر کے عالمی طاقتوں کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے 'انقلاب اسکوائر' میں 'خرم شہر-4' بیلسٹک میزائل کو عوامی ہجوم کے سامنے سے گزارا گیا، یہ میزائل تقریباً دو ہزار کلو میٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 'ونک اسکوائر' میں مسلح نقاب پوش اہلکاروں نے 'قدر' بیلسٹک میزائل لانچر پر کھڑے ہو کر امریکہ مخالف نعرے بازی کی اور ملک کے دفاعی عزم کا اعادہ کیا۔
یہ مظاہرے ایک ایسے حساس وقت میں کیے گئے ہیں جب دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہو رہی تھی، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں کے پاکستان نہ پہنچنے کے باعث اس میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ایران کی جانب سے ان فوجی نمائشوں کو مذاکرات کے دوران اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس چیف ماجد موسوی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے تل ابیب کو نشانہ بنایا جائے۔ شہر کے مختلف حصوں میں نکالے گئے موٹر کیڈز میں حزب اللہ کے پرچم لہرائے گئے اور مذہبی گلوکاروں نے انقلابی نغموں کے ذریعے شرکاء کا لہو گرمایا۔ سرکاری میڈیا نے ان مظاہروں کو دشمن کے خلاف عوامی اور فوجی اتحاد کی علامت قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز