منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پنجاب کنگز  نے حیدرآباد کو چھ وکٹوں سے شکست دی
  1. ہوم
  2. کھیل
کھیل

پنجاب کنگز نے حیدرآباد کو چھ وکٹوں سے شکست دی

Awaz E Bihar•11 اپریل، 2026 کو 05:25 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

کپتان شریاس ایر (ناٹ آوٹ 69)، پرینش آریہ (57) اور پربھسمرن سنگھ (51) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے ایک مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد کو سات گیندیں باقی رہتے چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی۔
پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کی سلامی جوڑی نے پنجاب کنگز کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 99 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں شیوانگ کمار نے پرینش آریہ کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ پریانش نے صرف 20 گیندوں میں پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔ نویں اوور میں شیوانگ کمار نے پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو دوسری وکٹ دلاکر کامیابی دلائی، جنہوں نے 25 گیندوں میں 51 رنز بنائے۔ کوپر کونلی 11 رنز بنا کر شیوانگ کمار کا تیسرا شکار بنے، جبکہ 17 ویں اوور میں ہرش دوبے نے نہال وڈھیرا کو بولڈ کر کے پنجاب کو چوتھا جھٹکا دیا۔ تاہم، کپتان شریس ایر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 69 رنز بنا کر پنجاب کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
پنجاب کنگز نے 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ ششانک سنگھ 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل، ابھیشیک شرما (74)، ہینرک کلاسن (39) اور ٹریوس ہیڈ (38) کی اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو 220 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ حیدرآباد کے لیے ابھیشیک اور ٹریوس ہیڈ نے پہلی وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم کی تھی، لیکن ششانک سنگھ نے ایک ہی اوور میں دونوں کو آؤٹ کر کے پنجاب کو میچ میں واپس لایا۔ ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر آٹھ چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے۔
کپتان ایشان کشن نے 17 گیندوں میں 27 رنز بنائے جنہیں ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔ سن رائزرز حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 219 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ پنجاب کی جانب سے ششانک سنگھ اور ارشدیپ سنگھ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیویئر بارٹلیٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ورلڈ کپ سے پہلے فیلڈنگ اور ڈیتھ اوورز میں گیندبازی بہتر کرنا ہوگی: گِل
کھیل

ورلڈ کپ سے پہلے فیلڈنگ اور ڈیتھ اوورز میں گیندبازی بہتر کرنا ہوگی: گِل

Awaz E Bihar•4 اکتوبر، 2026•7 ویوز
میں میدان پر بلے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا تھا: کے ایل راہل
کھیل

میں میدان پر بلے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا تھا: کے ایل راہل

Awaz E Bihar•4 اکتوبر، 2026•9 ویوز
ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
کھیل

ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا

Awaz E Bihar•3 اکتوبر، 2026•7 ویوز