منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی کے  ہائی کمان پر اٹھائے سوال،کہا - میری خاموشی کومیری ہار مت سمجھ لینا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی کے ہائی کمان پر اٹھائے سوال،کہا - میری خاموشی کومیری ہار مت سمجھ لینا

Awaz E Bihar•3 اپریل، 2026 کو 05:32 PM•5 ویوز•2 منٹ پڑھیں

چنڈی گڑھ، راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ڈپٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے سے پریشان ایم پی راگھو چڈھا نے پارٹی ہائی کمان کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔ آپ نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو راگھو کی جگہ اشوک متل کو مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ متل جالندھر میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے بانی ہیں۔ راگھو 2024 کے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران آپ کا ایک نمایاں چہرہ تھے۔ وہ کچھ عرصے سے پنجاب کی سیاست سے غائب ہیں۔
راگھو چڈھا نے آج صبح ایک ویڈیو جاری کیا۔ اس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’’ خاموش کروایا گیا ہوں، ہارا نہیں ہوں۔مجھے جب جب بولنے کا موقع ملتا ہے،تو میں عام آدمی کے مسائل کو اٹھاتا ہوں۔پارلیمنٹ میں ایسے مدعوں پر بات کرتا ہوں،جنہیں عام طور پر ایوان میں نہیں اٹھایا جاتا۔‘‘
انہوں نے سوال کیا کہ عوامی مسائل اٹھانا، عوامی مسائل پر بات کرنا جرم ہے؟ کیا میں نے کوئی جرم کیا ہے، کوئی غلطی کر دی ہے؟ چڈھا نے کہا کہ میں یہ سوال اس لیے پوچھ رہا ہوں کیونکہ عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو یہ لکھ کر دیا ہے کہ راگھو چڈھاکے ایوان میں بولنے پر پابندی عائد کر دی جائے۔ بولنے کا موقع نہ دیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کوئی میرے بولنے سے کیوں روکنا چاہتا ہے۔ جب میں بات کرتا ہوں تو ملک کے عام آدمی کے لیے بولتا ہوں۔ پارلیمنٹ میں میں نے ہوائی اڈے پر مہنگے کھانے کا مسئلہ اٹھایا، ٹول اور بینک لوٹ کا معاملہ اٹھایا۔ متوسط طبقے کے ساتھ ہو رہی لوٹ مار پر بحث کی، ٹیلی کام کمپنیاں کیسے 12 ماہ میں 13 بار ریچارج کرواتی ہیں، وغیرہ پر چرچا کی۔
انہوں نے کہا، ’’اس مدعے کو اٹھانے سے عام آدمی کو فائدہ ہوا، لیکن عام آدمی پارٹی کو کیا نقصان ہوا؟ کوئی میری آواز کو کیوں بند کرنا چاہے گا؟ آپ لوگ مجھے بے پناہ محبت دیتے ہیں، آپ مجھے حوصلہ دیتے ہیں، ایسے ہی میرا ہاتھ اور میرا ساتھ تھامے رکھئے گا۔ چھوڑیئے نہیں۔ میں آپ میں سے ہوں، آپ کے لئے ہوں۔ جن لوگوں نے پارلیمنٹ میں بولنے کا حق چھین لیا، ان کے لئے کہنا چاہوں گا کہ میری خاموشی کو میری ہار مت سمجھ لینا، میں وہ دریا ہوںجو وقت آنے پر سیلاب بنتا ہے۔‘‘
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز