منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز

Awaz E Bihar•12 اگست، 2026 کو 02:57 PM•27 ویوز•3 منٹ پڑھیں

غزہ میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے منگل کے روز، جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے ایک کثیر المنزلہ مکان کے ملبے تلے سے 13 فلسطینیوں کی لاشیں نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔یہ آپریشن غزہ شہر کے مغرب میں واقع الکتیبہ علاقے میں عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کے ساتھ تعاون کے ذریعے غربیہ خاندان کے گھر میں چلایا جا رہا ہے۔سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے اناطولو یہ ایجنسی کو بتایا کہ اس حملے میں بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاک ہوئے تھے کچھ لاشیں اسی وقت نکال لی گئی تھیں، جبکہ 13 لاشیں ملبے تلے دبی رہ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔بصل نے اس بات پر زور دیا کہ بھاری مشینری، آلات، ایندھن اور حفاظتی سامان کی شدید کمی کے باعث غزہ بھر میں تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں کو نکالنے کی کوششوں میں مسلسل رکاوٹیں آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسی حالت میں رہے تو امدادی کاموں کو مکمل کرنے میں سالوں لگ سکتے ہیں۔
بصل نے بتایا کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں انتہائی محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہی ہیں کیونکہ لاشوں، انسانی باقیات اور ملبے کو ہٹاتے وقت ان کے پاس مناسب حفاظتی سامان بھی موجود نہیں ہوتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹیمیں بغیر کسی تنخواہ، بونس یا معاوضے کے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انہوں نے بین الاقوامی برادری، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ امدادی کاموں کو جاری رکھنے کے لیے ضروری بھاری مشینری اور لاجسٹک مدد فراہم کریں۔منگل کا یہ آپریشن، اسرائیلی جنگ میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے دبے فلسطینیوں کو نکالنے کے لیے 19 جولائی کو شروع کیے گئے سول ڈیفنس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
بصل کے مطابق، 800 گھنٹے پر محیط اس مرحلے میں غزہ شہر، شمالی اور وسطی غزہ کے 147 تباہ شدہ مکانات شامل ہیں، جہاں ملبے تلے 1,072 لاشیں موجود ہونے کا خدشہ ہے۔
نومبر 2025 میں شروع کیے گئے پہلے مرحلے میں، ٹیموں نے 54 تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں سے 333 لاشیں اور انسانی باقیات نکالیں۔ محدود وسائل کی وجہ سے وہ دیگر تقریباً 226 لاشوں تک نہیں پہنچ سکے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اکتوبر 2025 میں رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 9,500 فلسطینی لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور ان میں سے کچھ کا انجام تاحال نامعلوم ہے۔
اسرائیلی فوج، 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والی اسرائیل-حماس جنگ بندی کے باوجود، غزہ کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 1,258 فلسطینی ہلاک اور 4,139 زخمی ہو چکے ہیں۔
اکتوبر 2023 میں غزہ کے خلاف شروع کی گئی اس نسل کشی کی جنگ میں، اسرائیل 73,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 174,000 سے زائد کو زخمی کر چکا ہے۔ اس جنگ نے خطے کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے 90 فیصد حصے کو متاثر کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز