منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آر جے ڈی ترجمان مریتینجے تیواری بی جے پی میں شامل
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

آر جے ڈی ترجمان مریتینجے تیواری بی جے پی میں شامل

Awaz E Bihar•24 جولائی، 2026 کو 07:23 PM•38 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ (اے بی این) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ریاستی ترجمان مریتینجے تیواری نے جمعہ کو اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت حاصل کی۔ بی جے پی کے ریاستی دفتر میں واقع اٹل سبھا ہال میں آج منعقدہ شاندار شمولیت کی تقریب میں آر جے ڈی ترجمان مریتینجے تیواری نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلا کر بی جے پی خاندان میں ان کا استقبال کیا۔پروگرام میں سابق وزیر اور سابق ریاستی صدر منگل پانڈے نے بھی پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے تمام نئے آنے والوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کے اٹل سبھا ہال میں مریتینجے تیواری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے متعدد اچھے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی ہے ۔مسٹر سراؤگی نے کہا کہ وہ سالہا سال سے مریتینجے تیواری کو ایک ترجمان کے طور پر سنتے آرہے ہیں اور ہمیشہ یہ محسوس ہوتا تھا کہ بہترین سیاست کرنے والا ایک اہل شخص غلط پارٹی میں ہے ۔ آج ان کے بی جے پی خاندان میں آنے سے تنظیم کو نئی توانائی اور مضبوطی ملے گی۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج دنیا کے سب سے مقبول رہنما ہیں۔ ان کی قیادت میں بی جے پی مسلسل ملک بھر میں اپنی عوامی بنیاد بڑھا رہی ہے ۔ چاہے مغربی بنگال ہو یا آسام، ہر انتخابات میں بی جے پی کے ووٹ کا فیصد مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے اور مختلف نظریات کے لوگ بی جے پی کی پالیسیوں اور قیادت پر بھروسہ جتاتے ہوئے پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری راجیش کمار جھا، ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر پریتی شیکھر، ریاستی میڈیا انچارج دانش اقبال، میڈیا جوائنٹ انچارج امِت پرکاش ببلو، پربھات مالاکار بھی موجود تھے ۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز