منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں قانون کی حکمرانی قائم، کسی بھی طبقے کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نائب وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•18 مئی، 2026 کو 07:22 PM•35 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ ، 18 مئی ،(پریس ریلیز) بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری کی آج جنتا دل یونائیٹڈ کے متحرک لیڈر اور ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور کی سرکاری رہائش گاہ پرآمد ہوئی، جہاں ڈاکٹر خالد انور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے سماجی، تعلیمی و ملی اداروں کے درجنوں ذمہ داران اور سرکردہ شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری اور ڈاکٹر خالد انور نے مختلف اضلاع سے آئے وفود کے ساتھ بند کمرے میں ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مسلم معاشرے کو درپیش سماجی، سیاسی، تعلیمی اور دیگر عوامی مسائل پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ وفد میں شامل سرکردہ لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے، جس پر انہوں نے ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات کے دوران وفود سے اپیل کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار کے طرز عمل پر قانون کی حکمرانی قائم ہے۔ یہاں کسی بھی طبقے، بالخصوص اقلیتوں کو گھبرانے، مایوس ہونے یا پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ حکومت ہر شہری کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔
بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وجے کمار چودھری نے کہا کہ ملک اور ریاست کی سیاسی فضا تیزی سے بدل رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ اقلیتی سماج اس وقت این ڈی اے کی ترقیاتی پالیسیوں سے شدید متاثر ہے اور ہماری طرف امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ جن سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کو دہائیوں تک فریب کے جال میں پھنسا کر صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا، اب مسلم سماج ان کی حقیقت کو سمجھ چکا ہے۔ اب مسلمانوں کو معلوم ہے کہ ان کا اصل ہمدرد اور حمایتی کون ہے اور انہیں کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک بھر کے مسلمانوں نے دھوکہ دینے والے عناصر اور نام نہاد سیکولر رہنماؤں کو سائیڈ لائن کرنے کا پورا موڈ بنا لیا ہے۔
اس موقع پر جے ڈی یو کے سینئر رہنما و ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ جنتا دل یونائیٹڈ ایک خالص سماجوادی نظریہ کی حامل پارٹی ہے، جہاں سبھی طبقات کے ساتھ یکساں انصاف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وجے کمار چودھری ان چنیدہ رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے ریاست میں سماجی برابری، سماجی انصاف اور بھائی چارے کے قیام کے لیے شروع سے طویل جدوجہد کی ہے۔
اردو زبان کا معاملہ ہو، مسلمانوں کی تہذیب و ثقافت کی بقا ہو یا ان کے وقار اور حقوق کی حفاظت کا سوال— وجے کمار چودھری نے ہمیشہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اقلیتوں کے حق میں تاریخی فیصلے کروائے ہیں۔ ڈاکٹر خالد انور نے عزم ظاہر کیا کہ جے ڈی یو اور اس کی قیادت بہار کے تمام طبقات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مستقبل میں بھی نتیش کمار کے نقش قدم پر چل کر سبھی طبقوں کی فلاح کیلئے کام کرتی رہے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز