منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
صفائی ملازمین کے ہڑتال سے شہر میں کچروں کاانبار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

صفائی ملازمین کے ہڑتال سے شہر میں کچروں کاانبار

Awaz E Bihar•4 اگست، 2026 کو 05:59 PM•23 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 4 اگست (اے بی این): پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی کارکنوں کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال نے دارالحکومت میں صفائی کے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں، رہائشی کالونیوں، گلی محلوں، سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ تعفن اور بدبو سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جبکہ گندگی کے باعث ڈینگو، ملیریا، ہیضہ اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
بارش کے باعث صورتِ حال مزید خراب ہو گئی ہے۔ جگہ جگہ کچرا نالیوں میں جمع ہونے سے پانی کی نکاسی متاثر ہو رہی ہے اور کئی علاقوں میں گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ بازاروں اور رہائشی علاقوں میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گندگی اور بدبو کے باعث گاہکوں کی آمد کم ہو گئی ہے، جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ گھروں سے نکلنے والا کچرا سڑکوں کے کنارے جمع ہوتا جا رہا ہے، مگر اسے اٹھانے والا کوئی نہیں۔ کئی مقامات پر آوارہ مویشی اور کتے کچرے کو مزید پھیلا رہے ہیں، جس سے ماحول انتہائی آلودہ ہو گیا ہے۔ لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہی صورتِ حال چند روز اور برقرار رہی تو شہر کو صحت عامہ کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب صفائی بحران کے خاتمے کے لیے پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مسلسل میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو میئر محترمہ سیتا ساہو کی صدارت اور میونسپل کمشنر یشپال مینا کی موجودگی میں پٹنہ میونسپل کارپوریشن مشترکہ ملازمین یونین کے نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگ ہوئی، جس میں یونین کے تین نکاتی مطالبات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔میئر نے یقین دہانی کرائی کہ کارپوریشن صفائی کارکنوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے اور ان کے مطالبات کو بااختیار مستقل کمیٹی اور کارپوریشن کونسل کے ذریعے ریاستی حکومت کو سفارشات کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ تاہم چونکہ مطالبات پر حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے، اس لیے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ مذاکرات کے باوجود ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔
صفائی کے بحران نے شہریوں میں حکومت اور انتظامیہ کے خلاف ناراضگی پیدا کر دی ہے۔ مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے کہا کہ حکومت اور میونسپل انتظامیہ صرف اجلاسوں اور یقین دہانیوں تک محدود ہے، جبکہ زمینی سطح پر حالات دن بہ دن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔سماجی کارکنوں اور شہری تنظیموں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کارکنوں کے جائز مطالبات پر فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ ہڑتال ختم ہو اور صفائی کا نظام معمول پر واپس آ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعطل کا سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر میں کچرے کے بڑھتے ہوئے ڈھیر، تعفن، آلودگی اور عوامی ناراضگی نے میونسپل انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ اگر آئندہ ایک دو دن میں ہڑتال ختم نہ ہوئی تو صفائی کا بحران مزید سنگین ہونے کے ساتھ صحت عامہ کا مسئلہ بھی اختیار کر سکتا ہے۔ شہریوں کی نظریں اب حکومت اور میونسپل انتظامیہ کے اگلے فیصلے پر مرکوز ہیں اور وہ جلد از جلد صفائی نظام کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مسلسل بارش کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع کچرے سے شدید تعفن پھیلنے لگا ہے۔ گندگی اور بدبو نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اگر جلد صفائی کا انتظام نہ کیا گیا تو ڈینگو، ملیریا، ہیضہ اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بروقت کچرا نہ اٹھایا گیا تو صحتِ عامہ کا سنگین بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز