منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ، حکومت سے بھی کی پیش قدمی کی اپیل
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ، حکومت سے بھی کی پیش قدمی کی اپیل

Awaz E Bihar•22 ستمبر، 2026 کو 05:51 PM•13 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :بہار میں سیلاب کی وجہ سے حالات کافی خراب ہیں۔ کئی علاقوں میں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بڑی تعداد میں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے مشکل وقت میں بالی ووڈ اداکار سونو سود بہار کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے حالات پر کھل کر بات کی اور امدادی سامان پہنچانے کی بات کہی۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے بھی بہار کے لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات چیت کے دوران سونو سود نے بہار کے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیلاب کی وجہ سے بہار بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ میں پہلے بھی ملک بھر سے بہار میں امدادی سامان پہنچا چکا ہوں۔ ہم کل صبح سے اسے تقسیم کرنے کا کام شروع کریں گے۔‘‘ اداکار نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ سیلاب متاثرہ لوگوں تک ضروری امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کو صرف فوری مدد ہی نہیں بلکہ آگے بھی طویل عرصہ تک تعاون کی ضرورت ہوگی۔سونو سود نے سیلاب سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے غریب خاندانوں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’غریبوں کا گھر جب ڈوبتا ہے تو اسے دوبارہ سنبھلنے میں کئی نسلیں لگ جاتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ حکومت کو بھی بہار کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے آگے بڑھنا چاہیے۔‘‘ اس سے قبل بھی سونو سود آسام اور نیپال کے سیلاب متاثرین کی مدد کر چکے ہیں۔سونو سود کے علاوہ بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ نے بھی حال ہی میں بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی پریشانیوں کو قریب سے جانا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں سے امدادی مہم سے جڑنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اکشرا سنگھ نے ’ہیلپنگ ہینڈ آف لکشیہ فیملی‘ کے ساتھ مل کر شمالی بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ جمع کرنے اور امدادی سامان پہنچانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بھوجپوری انڈسٹری اور ملک کے لوگوں سے بھی اس مشکل وقت میں بہار کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی۔قابل ذکر ہے کہ اداکارہ نیتو چندرا شریواستو بھی بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں حالات کا جائزہ لیں گزشتہ روز پہنچیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کی پریشانیوں کو قریب سے سمجھنے کی کوشش کی۔ نیتو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے لوگوں سے صرف ہمدردی ظاہر کرنے کے بجائے اس مہم کا حصہ بننے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔


شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز