منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
عوام میں گمراہ کن معلومات کے پھیلانے سے روکنے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت : وزیر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

عوام میں گمراہ کن معلومات کے پھیلانے سے روکنے کیلئے خصوصی توجہ کی ضرورت : وزیر

Awaz E Bihar•8 مئی، 2026 کو 07:51 PM•9 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 8 مئی:(اے بی این ) محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ کا وزیر شرون کمار نے بدھ کو چارج سنبھال لیا۔ ان کی آمد پر محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ اور ڈائریکٹر مسٹر انیل کمار نے سمیت دیگر افسران نے پھولوں کے گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر مسٹر کمار نے کہا کہ وہ ان کو سونپی گئی اہم ذمہ داری کو پوری لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔ یہ حکومت کے اہم ترین محکموں میں سے ایک ہے۔ اس محکمے کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ معلومات کی ترسیل اور عوام کو درست معلومات فراہم کرے۔
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کر تے ہوئے حکومت کی تمام عوامی فلاحی اسکیموں کی موثر تشہیر کو یقینی بنایا جا ئے۔ ساتھ ہی ان پلیٹ فارم پر پھیلنے والی غلط یا گمراہ کن خبروں کو حقائق کی جانچ پڑتال کر کے سرکاری ہینڈل سے فوری طور پر تردید کی جائے، تاکہ عوام میں کوئی الجھن پیدا نہ ہو۔ انہوں نے واضح پیغام دیا کہ محکمہ کی بنیادی توجہ معلومات کی درست اور بروقت ترسیل ہوگی، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ حکومت کے منصوبوں اور کامیابیوں کے بارے میں درست معلومات عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار کے ذریعہ انہیں سونپے گئے محکمہ کو انہوں نے اب تک کامیابی سے سنبھالا ہے۔انہوں نے بہار کی مثبت شبیہ کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے باہر بھی ریاست کی مثبت شبیہ کو برقرار رکھنے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں گے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ریڈیو اور سوشل میڈیا ٹولز کو مربوط طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی اہم سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے آخری میل تک معلومات کو پھیلایا جانا چاہیے۔
شرون کمار نے محکمہ کے کام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں انسانی وسائل کی کمی کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ تمام کام بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر کے مکمل ہو سکیں۔ انہوں نے افسران کو واضح طور پر ہدایت دی کہ وہ معلومات کی ترسیل کو مزید موثر بنانے کے لیے اختراعی ٹیکنالوجی اور تخلیقی طریقوں کا استعمال کریں۔اس موقع پر برولی (گوپال گنج) کے رکن اسمبلی منجیت سنگھ اور پپرا (سپول) کے رکن اسمبلی رام ولاس کامت کے علاوہ محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری راجیو کمار سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری ودھو بھوشن چودھری، جوائنٹ ڈائرکٹر روی بھوشن سہائے، او ایس ڈی کماریل ستیانندن اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز