منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امریکہ میں اچانک طوفان، بھاری ٹرکوں سمیت 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکہ میں اچانک طوفان، بھاری ٹرکوں سمیت 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

Awaz E Bihar•20 جنوری، 2026 کو 03:22 PM•2 ویوز•3 منٹ پڑھیں

امریکی ریاست مشیگن میں برفانی طوفان نے تباہی پھیلا دی، سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جن میں 30 بھاری ٹرک بھی شامل تھے۔ مشی گن میں برفانی طوفان کے باعث سڑکوں پر سفر کی صورت حال انتہائی خطرناک ہو جانے کے بعد بین الریاستی شاہراہ پر 100 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں یا سڑک سے پھسل کر باہر جا گریں۔ الجزیرہ کے مطابق پیر کے روز پیش آنے والے اس بڑے حادثے کے بعد مشیگن اسٹیٹ پولیس نے گرانڈ ریپیڈز کے جنوب مغرب میں واقع انٹر اسٹیٹ 196 شاہراہ کو دونوں سمتوں سے بند کردیا، جب کہ حکام 30 سے زائد ٹریلر ٹرکوں سمیت تمام گاڑیوں کو ہٹانے میں مصروف رہے۔ مشیگن اسٹیٹ پولیس کے مطابق ان حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز اور مقامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع کی گئی فوٹیج میں برف سے ڈھکی شاہراہ کے ایک طویل حصے پر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو ایک دوسرے کے اوپر چڑھا ہوا دکھایا گیا۔ یہ حادثہ ملک بھر میں پھیلنے والے شدید موسمِ سرما کے طوفان کے اثرات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ ہر جگہ الٹی گاڑیاں اور جیک نائف ٹرک بکھرے نظر آئے، فاکس ویدر کی جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے ہائی وے انٹراسٹیٹ 196 مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہوئی ہے، حادثے کے وقت 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور علاقے میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہوچکی ہے۔
امریکی نیشنل ویدر سروس نے متعدد ریاستوں میں یا تو شدید سرد درجۂ حرارت یا برفانی طوفان کے امکانات کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے، جو شمالی منیسوٹا سے شروع ہو کر جنوب اور مشرق کی جانب وسکونسن، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوینیا اور نیویارک تک پھیلی ہوئی ہے۔
ایک موٹر سوار پیڈرو ماتا جونیئر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ حادثے سے قبل جب وہ 32 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ (20 سے 25 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے تو سڑک پر اڑتی ہوئی برف کے باعث انھیں اپنے سامنے موجود گاڑیاں بھی بمشکل دکھائی دے رہی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اپنی پک اَپ ٹرک کو بحفاظت روکنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن بعد میں پیچھے سے ٹکر لگنے سے بچنے کے لیے گاڑی کو سڑک کے درمیانی حصے (میڈین) میں لے جا کر روک دیا۔ پیڈرو نے کہا ہر طرف سے ٹکرانے اور دھماکوں جیسی آوازیں آ رہی تھیں، جو کافی خوفناک تھیں۔ میں اپنے سامنے کا منظر تو دیکھ سکتا تھا، لیکن اپنے پیچھے کیا ہو رہا تھا، یہ بالکل نظر نہیں آ رہا تھا۔
حکام نے موٹر سواروں سے اپیل کی کہ وہ ان 'خطرناک حالات میں رفتار کم رکھیں، کیوں کہ برفانی طوفان کے باعث خطے میں مسلسل برف باری ہو رہی ہے اور ہوا کے اثر کے ساتھ درجۂ حرارت منفی 22 ڈگری سینٹی گریڈ (منفی 8 ڈگری فارن ہائیٹ) تک گرنے کی توقع ہے۔
ماہرینِ موسمیات نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ شمالی وسطی فلوریڈا اور جنوب مشرقی جارجیا کے بیشتر علاقوں میں منگل کی صبح تک رات کے وقت منجمد کر دینے والے درجۂ حرارت کا امکان ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز