منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ہائی کورٹ مزار پر تیجسوی کی حاضری، چادرپوشی کے بعد امن و ترقی کی دعا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ہائی کورٹ مزار پر تیجسوی کی حاضری، چادرپوشی کے بعد امن و ترقی کی دعا

Awaz E Bihar•1 ستمبر، 2026 کو 07:01 PM•26 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، یکم ستمبر: راشٹریہ جنتا دل کے قومی کارگزار صدر و قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو نے منگل کو پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب واقع حضرت پیر جلال شاہ شہیدؒ کے مزار پر حاضری دی اور چادرپوشی کرکے بہار اور ملک کی ترقی، خوشحالی، اتحاد، بھائی چارے اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا مانگی۔مزار پر چادرپوشی کے بعد تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ ان کے والد اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کا اس مزار سے گہرا عقیدت و تعلق رہا ہے۔ وہ عرس کے موقع پر باقاعدگی سے یہاں چادرپوشی کے لیے آیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج مزار پر حاضر ہوئے ہیں۔تیجسوی یادو نے کہا کہ بزرگوں کے آستانے پر حاضری دینے سے انہیں روحانی سکون حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر جلال شاہ شہیدؒ کا آستانہ عقیدت مندوں کے لیے روحانی مرکز ہے اور یہاں جو بھی عقیدت و یقین کے ساتھ حاضر ہوتا ہے، وہ خالی نہیں لوٹتا۔ انہوں نے مزار پر ملک و ریاست میں امن و امان، عوام کی خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ بہار کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور تمام طبقات کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریاست کے عوام خوشحال ہوں، نوجوانوں کو بہتر مواقع حاصل ہوں اور معاشرے میں امن و بھائی چارہ قائم رہے، یہی ان کی دعا ہے۔اس موقع پر راجیہ سبھا رکن سنجے یادو، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر انور عالم، ریاستی راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اعجاز احمد، مہتاب عالم، محب الحسن ہیرا، ببلو کلال، محمد شہزاد، محمد اجمل، بلال خان، تنویر انصاری، بھائی عارف، شیلش کمار یادو، محمد سیف، بندن یادو، پرمود رام، محمد فیروز خان، چھوٹے خان، محمد فاروق سمیت راشٹریہ جنتا دل کے متعدد رہنما، کارکنان اور بڑی تعداد میں عقیدت مند موجود تھے۔تیجسوی یادو کی مزار پر آمد کے موقع پر عقیدت مندوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ لوگوں نے ان کا استقبال کیا اور مزار پر منعقدہ دعائیہ مجلس میں شرکت کی۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز