منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آبنائے ہرمز پر جاری کشمکش کے سبب عالمی معیشت غیر یقینی صورتِحال کا شکار
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر جاری کشمکش کے سبب عالمی معیشت غیر یقینی صورتِحال کا شکار

Awaz E Bihar•29 اپریل، 2026 کو 04:19 PM•5 ویوز•2 منٹ پڑھیں

تہران، 29 اپریل (یو این آئی) خلیج میں واقع اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے، حالیہ جنگی صورتِ حال کے باعث عالمی معیشت کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے اور تاحال مکمل طور پر محفوظ قرار نہیں دی جا سکی۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے آغاز کے بعد اس گزرگاہ میں بحری آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 2 ہزار جہاز خلیج میں پھنس گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حتیٰ کہ اگر راستہ کھول بھی دیا جائے تو بھی خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں کم از کم 6 ماہ لگ سکتے ہیں، جبکہ بعض تجزیہ کاروں کے نزدیک مکمل طور پر خطرہ ختم کرنا تقریباً ناممکن ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب انشورنس کمپنیوں نے بھی صورتِ حال کو انتہائی غیر یقینی قرار دیتے ہوئے جنگی خطرات کی انشورنس معطل یا مہنگی کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پہلے جہاں انشورنس کی لاگت جہاز کی مالیت کا تقریباً 0.25 فیصد تھی، وہ اب بڑھ کر 1 سے 5 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس راستے کو دوبارہ محفوظ قرار دینے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی، واضح سیکیورٹی ضمانتیں، بارودی سرنگوں کی مؤثر صفائی اور بحری راستوں پر مکمل کنٹرول قائم ہو۔
ماہرین کے مطابق صرف عارضی جنگ بندی کافی نہیں ہوگی بلکہ طویل عرصے تک بحری آمد و رفت کا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہنا ضروری ہے تاکہ انشورنس کمپنیاں اعتماد بحال کر سکیں۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے اس صورتِ حال کو عالمی تاریخ میں تیل کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے، جو 1970ء کی دہائی کے آئل بحران سے بھی زیادہ سنگین ہے۔
جاپانی ملکیت کے ایک سپر ٹینکر نے ایرانی حکام سے باضابطہ اجازت ملنے کے بعد آبنائے ہرمز کو کامیابی کے ساتھ عبور کر لیا ہے، جس سے امریکہ-اسرائیل-ایران تنازعہ شروع ہونے کے بعد تزویراتی سمندری راستے سے جاپان کو شامل کرنے والی پہلی بڑی تیل کی راہداری کا نشان لگایا گیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز