منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
انجمن کارواں ملت دربھنگہ کا 18 واں  یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا گیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

انجمن کارواں ملت دربھنگہ کا 18 واں یوم تاسیس دھوم دھام سے منایا گیا

Awaz E Bihar•27 دسمبر، 2025 کو 03:06 PM•0 ویوز•6 منٹ پڑھیں

یوم تاسیس کے موقع پر سماجک ، ادبی ، دینی ، صحافتی و دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شخص کو اعزاز سے نوازا گیا
دربھنگہ ( عرفان احمد پیدل ) دربھنگہ ضلع کی مشہور و معروف انجمن کارواں ملت ویلفیئر ٹرسٹ، دربھنگہ کے 18 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سماجی شخصیت ، ادبی شخصیت، سیاسی شخصیت، طبی شعبہ ، تعلیمی شعبہ ، دینی شعبہ ، اسلامک شعبہ ، صحافتی شعبہ وغیرہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو انجمن کاروان ملت و ٹرسٹ دربھنگہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا گیا واضح رہے کہ انجمن کاروان ملت ویلفیئر ٹرسٹ دربھنگہ گزشتہ 18 سالوں سے مذہبی اور سماجی کاموں میں مصروف ہے۔ ٹرسٹ کے 18ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے ویژن انٹرنیشنل اسکول فیض اللہ خاں ، خان چوک وارڈ 29 میں 18ویں یوم تاسیس اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا آغاز قاری آفاق عالم کے تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض خوبصورت انداز میں انجمن کے صدر ریاض خان قادری انجام دیئے وہیں امن نواز خان نے بھی لوگوں کو اپنی گفتگو سے متاثر کیا انجمن کے تمام رکن نے تقریب کے مہمانان خصوصی دربھنگہ نگر نگم کی میئر انجم آرا، کربس گروپ آف ہاسپٹل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امتیاز نورانی، سٹی ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتخاب عالم، خواجہ غریب نواز نرسنگ ہوم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تقویم اختر ، سنڈریلا پبلک اسکول کے ڈائریکٹر پنکج شریواستو ، دہلی پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شعیب احمد خاں ، مولانا روشن ضمیر نوری کولکتہ ، مولانا وارث علی کو ان کے اچھے کام کے اعتراف میں شال، ٹوپی، مومنٹو اور سرٹیفکیٹ دیکر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے ذریعہ گزشتہ 18 سالوں میں کئے گئے کاموں کی تفصیل پر مشتمل کتابچہ کا اجراء بھی مہمانوں کے مبارک ہاتھوں عمل میں آیا۔ انجمن کے صدر ریاض خان قادری نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو بتایا کہ ٹرسٹ نے آپ لوگوں کی محنت ومشقت کی وجہ کر 18 سال مکمل کر لیا ہے اور ٹرسٹ کے ذریعہ جو بھی کام کئے گئے ہیں اس کی ساری چیزوں کو تفصیل سے اس کتاب میں دی گئی ہے۔ ٹرسٹ نے ہمیشہ مذہبی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ بہت کم وقت میں، ٹرسٹ نے عوامی عطیات سے بہت سے عظیم کام انجام دیئے ہیں۔ آج ہمیں خوشی ہے کہ ٹرسٹ نے مذہبی اور سماجی خدمات کو انجام دیتے ہوئے 18 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس خوشی میں ٹرسٹ نے پہلی مرتبہ اپنا 18 واں یوم تاسیس منارہی ہے اور فیصلہ کیا کہ جو بھی شخصیات تعلیمی، طبی، سماجی، مذہبی اور اردو ادب کے میدان میں خدمات کو انجام دے رہے ہیں ویسے شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا جائے اور آج کے پروگرام میں اعزاز سے نوازا کیا گیا ہے آپ لوگوں کا دعا رہا تو یہ ٹرسٹ ہر سال اس پروگرام کا انعقاد کرتی رہے گی اور اپنے اپنے شعبے میں اچھا کام کرنے والی تنظیم و شخصیت کو ہمیشہ اسی طرح اعزاز سے نوازنے کا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر جن لوگوں کو ایوارڈز دیئے گئے ان میں طبی شعبے کے ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر ایم اے وہاب، ڈاکٹر ضیاء الہدا شان، ڈاکٹر سرفراز علی، ڈاکٹر محمد شبر، ڈاکٹر احمد رحمانی، ایرا ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر محمد نوشاد، ایجوکیشن کے شعبہ میں آپٹیمم انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹرب، ہیرو پبلک اسکول کے ڈائریکٹر محمد ریاض علی خان ، کیپٹن اسکول کے ڈائریکٹر محمد تحسین ،
ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچرس ٹیچر ٹریننگ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ابصار الحق، ، سی ایم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مشتاق احمد ، ٹارگٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتخاب الحق ، مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ کے سکریٹری سید محمد صبغت اللہ عرف ڈبو خاں ، جامعہ فاطمۃ الزہرہ دونار کے ڈائریکٹر مفتی تحسین رضا مصباحی ، سلفیہ پارا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید شارق رضا ، ڈپٹی میئر و سماجی شخصیت نازیہ حسن ، نوین سنہا، سرف عالم تمنا رکن ضلع امن کمیٹی، محمد ممتاز عالم ایڈووکیٹ، سابق کونسلر و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالسلام خاں عرف منا خاں ، پریم جیور کے مکھیا ذیشان فاروقی، تارالاہی کے سابق مکھیا محمد مختار، سمیع اللہ خان عرف شمیم خان ، انصاف منچ کے نیاز احمد، اوجھول کے سابق مکھیا صفدر امام صاحب ، ویژن اسکول کے ڈائریکٹر معین احمد ،سابق کونسلر امان اللہ خان عرف اللن خان ، آر جے ڈی یوتھ کے نائب صدر بھولو یادو، حسنین خان عرف نین ، محمد عمر، رکن امن کمیٹی انجمن خدامِ ملت قلعہ گھاٹ و ادبی انجمن بزم رہبر دربھنگہ ، ادبی خدمات میں ڈاکٹر منور راہی و ایڈووکیٹ عرفان احمد پیدل، امامت کی خدمات انجام دینے کے اعتراف میں مولانا وارث علی امام شاہی مسجد قلعہ گھاٹ و قاری آفاق عالم امام رحم خان، حافظ نسیم احمد امام مولا گنج صحافت کے میدان میں سنتوش کمار جھا بیورو چیف ہندوستان، راکیش کمار نیرج بیورو چیف روزنامہ بھاسکر، محمد امتیاز پی این آئی۔ نیوز ، زاہد انور راجو ہند ٹی وی 24، ڈاکٹر منصور خوشتر قومی تنظیم ، محمد سرفراز بی ٹی این نیوز، محمد فیضان مٹھیلا لائیو 24 ، حافظ لئیق منظر واجدی ، سرور حبیب کمال ، شاہد اطہر ، آرزو عروف ، محمد شہاب وغیرہ کو اعزاز سے نوازا گیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوکر ٹرسٹ کے ذمہ دارین کو دعاؤں سے نوازا ٹرسٹ کی وجہ سے پروگرام میں آنے والے تمام لوگوں کا پرخلوص طریقہ سے استقبال کیا گیا ۔ سب کو ٹرسٹ کی طرف سے کئے گئے کام کی کتاب بھی تقسیم کیا گیا۔ انجمن کے تمام اراکین نے پروقار تقریب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مولانا سلمان احمد رضوی سرپرست، ڈاکٹر اعجاز انصاری سرپرست، طالب انصاری سرپرست، ریاض خان قادری صدر، غنی حیدر خان سکریٹری، اعجاز وارث نائب صدر، شاہ محمد شمیم ​​نائب صدر ، رضا اللہ انصاری نائب صدر ، شمس الضحیٰ خان ٹی ٹی بابو جوائنٹ سکریٹری ، ڈاکٹر عبدالسلام خاں عرف منا خاں جوائنٹ سکریٹری ، آر ای خان جوائنٹ سکریٹری ، گلاب انصاری جوائنٹ سکریٹری ، گلریز احمد جوائنٹ سکریٹری ، امن نواز خان جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر احمد رحمانی، نیاز عالم ڈاکٹر کامران احمد خان محمد دلشاد علی ، عابد رضا خان، محمد عمران، شاہد خان، مولانا راشد خان، محمد نظام ، تنویر خان، منظر اسلام سونو ، منظر احمد ، ریاض الدین قریشی ، فیصل رضا برکاتی ، محمد سمیرل، کفیل احمد خان، انجم اسلم ، افضل خان ، محمد منصور، عالم عبدالکلام، محمد نظام ریحان رضا منا وغیرہ شریک ہوکر پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش تھے
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•26 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز