وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا، پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی
Awaz E Bihar••1 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 2 جنوری، 2026: وزیر اعلی ٰجناب نتیش کمار نے آج ویر چند پٹیل روڈ پر واقع جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی دفتر پہنچ کر دفتر کے احاطے میں بنے ویڈیو کانفرنسنگ ہال کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کے مختلف ضلع ہیڈکوارٹرز سے منسلک پارٹی کے ارکان اسمبلی ، ضلع صدور، اسمبلی انچارج اور بلاک صدور سے روبرو ہوئے۔ نئے سال کے موقع پر ضلع ہیڈ کوارٹرسے وابستہ لیڈران اور کارکنوں نے ہاتھ جوڑ کر وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کیا اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے بھی سب کی مبارکباد قبول کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ پارٹی کے ریاستی صدر جناب امیش سنگھ کشواہا نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو کے دفتر کے احاطے کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جے ڈی یو دفتر کے احاطے میں موجود پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سبھی نے نئے سال کی دلی مبارکباد دی۔ نئے سال میں وزیر اعلیٰ کے پہلی مرتبہ پارٹی دفتر کا دورہ کرنے پرلیڈران اور کارکنان بہت پرجوش تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا،نئے سال میں آپ سب کا خیرمقدم ہے۔ میں آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔معائنہ کے دوران آبی وسائل کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، قانون ساز کونسل کے رکن جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، قانون ساز کونسل کے رکن جناب للن صراف، سابق وزیر محترمہ رنجو گیتا، اور جے ڈی یو کے لیڈران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔