منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
حکومت نے مہنگائی بھتہ میں 2 فیصد کا اضافہ کیا
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

حکومت نے مہنگائی بھتہ میں 2 فیصد کا اضافہ کیا

Awaz E Bihar•18 اپریل، 2026 کو 05:58 PM•7 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی : ملک کے ایک کروڑ سے زائد مرکزی ملازمین اور پنشنرز کا انتظار ہفتہ (18 اپریل) کو ختم ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی بھتے (ڈی اے) میں 2 فیصد اضافہ کو منظوری دے دی ہے۔ اب مرکزی ملازمین کا مہنگائی بھتہ اور پنشن 58 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہو جائے گا۔ مرکزی ملازمین کافی دنوں سے مہنگائی بھتے کا انتظار کر رہے تھے۔ جنوری سے نافذ ہونے والے اس بھتے کا انتظار مارچ کے آغاز سے ہی کیا جا رہا تھا۔ حکومت عام طور پر جنوری میں ہونے والے اضافے کا اعلان مارچ میں کر دیتی ہے، لیکن اس بار یہ اعلان نصف اپریل گزرنے کے بعد ہوا ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملازمین کی تنظیمیں مجوزہ ’آٹھویں پے کمیشن‘ کے تحت تنخواہ کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اپنے میمورنڈم میں، نیشنل کونسل-جوائنٹ کنسلٹیٹو مشینری (این سی-جے سی ایم) نے3.83 کے اعلیٰ فٹمنٹ فیکٹر کا مطالبہ کیا ہے، جس سے کم از کم بنیادی تنخواہ 18000 روپے سے بڑھ کر تقریباً 69000 روپے ہو سکتی ہے۔ اس نے تنخواہ کے حساب کتاب کے لیے خاندان کی تعریف میں توسیع کی بھی تجویز پیش کی ہے تاکہ اس میں زیر کفالت والدین کو بھی شامل کیا جا سکے۔ ساتھ ہی تنخواہوں کے فرق پر ایک حد مقرر کرنے اور زیادہ تنخواہ میں اضافے اور مہنگائی سے منسلک بھتے دینے کی بھی تجویز دی ہے۔
حکومت اپنے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہ کے مہنگائی بھتے میں میں 2 بار، جنوری اور جولائی کے مہینوں میں اضافہ کرتی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مہنگائی کے اثرات کو کم کرنا اور ملازمین و پنشنرز کی خریدنے کی قوت اور معیار زندگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرنا ہے۔ مہنگائی بھتہ سرکاری ملازمین کو دیا جانے والا ایک ’کوسٹ آف لیونگ ایڈجسٹمنٹ‘ ہے، جس کا حساب بنیادی تنخواہ کے ایک مخصوص فیصد کے طور پر لگایا جاتا ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات کو متوازن کیا جا سکے۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کابینہ نے 13000 کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ ایک ’سویرن میری ٹائم فنڈ‘ کو بھی منظوری دی ہے، تاکہ ہندوستانی پرچم والے، ہندوستان آنے والے اور ہندوستان سے جانے والے جہازوں کو مستحکم اور کفایتی انشورنس سیکورٹی دی جا سکے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کابینہ نے ’پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کو 2028 تک بڑھا دیا ہے، جس کے لیے 3000 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز