منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
مہادلت، دلت، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سمیت تمام طبقوں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے :سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

مہادلت، دلت، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ سمیت تمام طبقوں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لیے حکومت مسلسل کام کر رہی ہے :سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•15 اگست، 2026 کو 04:09 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 15 اگست :بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پٹنہ ضلع کے تحت دھنروآ بلاک کی ندواں پنچایت میں واقع گاؤں ندواں کے مہادلت ٹولہ میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے بہار کے عوام کو 80ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان لاتعداد مجاہدینِ آزادی کو یاد کرنے کا موقع ہے، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی سر زمین نے بھی کئی عظیم سپوت دیے ہیں، جنہوں نے ملک کی آزادی اور سماجی انصاف کے لیے اپنا تعاون دیا، ان تمام مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ندواں کے مہادلت ٹولہ میں آکر یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنا خوشی کی بات ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ ندواں مہادلت ٹولہ میں آنگن واڑی مرکز کی عمارت اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے 12-12 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ ہائی اسکول ندواں کے کھیل کے میدان کی تزئینِ کاری کے لیے ایک کروڑ سات لاکھ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ پنچایت سرکار مکانات کی تعمیر کے لیے تقریباً 2.50 کروڑ روپے اور کنیا وواہ منڈپ کے لیے 50 لاکھ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ ندواں ہائی اسکول کو ماڈل اسکول کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندستان کو ترقی یافتہ اور مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نیتش کمار نے بھی بہار کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کئی اہم کام کیے ہیں۔ ان دونوں کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنا ہمارا فرض ہے اور اس کے لیے ریاستی حکومت مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا صرف ہماری آزادی اور فخر کی علامت نہیں ہے، بلکہ یہ ہمیں اپنے فرائض کے تئیں ہمیشہ بیدار رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔ آج ہم سیاسی آزادی کے ساتھ ساتھ یہ عزم بھی لیں کہ معاشرے کے ہر طبقے، بالخصوص مہادلت، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور انتہائی پسماندہ طبقے کے لوگوں تک ترقی کی روشنی مساوی طور پر پہنچے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز