منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیر اعظم نے آرٹ آف لیونگ کے دھیان مندر کا کیا افتتاح، روحانیت، نوجوانوں کی طاقت اور ماحولیات پردیازور۔
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

وزیر اعظم نے آرٹ آف لیونگ کے دھیان مندر کا کیا افتتاح، روحانیت، نوجوانوں کی طاقت اور ماحولیات پردیازور۔

Awaz E Bihar•10 مئی، 2026 کو 03:41 PM•20 ویوز•3 منٹ پڑھیں


وز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں کنک پورہ روڈ پر آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن آشرم میں نو تعمیر شدہ دھیان مندر کا افتتاح کیا اور مختلف اقدامات کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے روحانیت، نوجوانوں کی طاقت، ماحولیاتی تحفظ، تکنیکی ترقی اور معاشرے کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ سماج کی طاقت ہی قوم کی تعمیرکی واحد بنیاد ہے۔ سماج جب فعال طور پر حصہ لیتا ہے، تب ہی قوم نئی بلندیوں پر پہنچتی ہے۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج کی صبح میرے لیے ایک مختلف تجربہ لے کر آئی ہے۔ ویدک منتروں سے بچوں کا استقبال، گرودیو کا آشیرواد اور آرٹ آف لیونگ کی خدمت کی روایت، یہ لمحات ہمیشہ میری یادوں میں رہیں گے۔
بنگلورو صرف تکنیک کا شہر نہیں
بنگلورو کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بنگلورو اپنے سافٹ ویئر اور خدمات کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن یہ شہر ہندوستان کے روحانی شعور اور ثقافتی شناخت کو بھی نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور روحانیت کا شاندار تال میل بنگلورو کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ آرٹ آف لیونگ کی خدمتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ذہن صاف ہو اور کام خدمت کے ساتھ کیا جائے تو ہر کوشش مثبت نتائج دیتی ہے۔
سماج سرکار سے طاقتور ہے
سماج کے کردار پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ مانتا ہوں کہسماج حکومتوں سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔ کوئی بھی مہم اسی وقت کامیاب ہو سکتی ہے جب اس کے پیچھے سماج کی طاقت ہو۔ وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کے ڈیجیٹل انقلاب نے ملک کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے میدان میں ایک عالمی رہنما بنا دیا ہے۔ ملک بے مثال شرح سے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہا ہے اور ہندوستان اختراع کے میدان میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ماحولیاتی نظام بن گیا ہے۔" وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان سائنسدان سیٹلائٹ خلا میں بھیج رہے ہیں۔ ان کامیابیوں کے پیچھے نوجوانوں کی طاقت اور زندگی گزارنے کا فن کارفرما ہے۔
ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی زور
ماحولیات اور زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کیمیائی کھادوں نے ہماری زمین اور کھیتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے 'ایک پیڑماں کے نام' مہم کو مزید وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ ماحولیاتی تحفظ میں معاشرے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیات اور معیشت کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم 'پرڈراپ، مورکراپ' کے ذریعے کسانوں کو پانی کے بہتر استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔
مشن لائف جیون کا نیا مارگ
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ تحریک جو زندگی کو فطرت کے ساتھ توازن میں جینے کی تحریک دیتی ہے وہ مشن لائف ہے۔ یہ ایک ذمہ دار اور باخبر طرز زندگی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نقطہ نظر سے مشن لائف بھی آرٹ آف لیونگ کی براہ راست شکل ہے۔
پروگرام میں شری شری روی شنکر سمیت کئی معززین موجود تھے۔ بچوں نے ویدک نعرے کے ساتھ وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ شری گنیش کے درشن کے بعد، وزیر اعظم نے دھیان کے مندر کا افتتاح کیا اور آشرم کے روحانی ماحول کی تعریف کی۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں، رضاکاروں اور معززین نے شرکت کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز