منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
قومی نظامِ صحت کی مضبوطی میں نوجوان ڈاکٹروں کا کردار کلیدی ہے: گورنر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

قومی نظامِ صحت کی مضبوطی میں نوجوان ڈاکٹروں کا کردار کلیدی ہے: گورنر

Awaz E Bihar•6 مئی، 2026 کو 07:20 PM•14 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 6 مئی(اے بی این) گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے نوجوان معالجین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے طبی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں، کیونکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔گورنر موصوف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پٹنہ کے دوسرے کانووکیشن سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب کے دوران گورنر نے فارغ التحصیل طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی خدمت، لگن اور دیانتداری کے ساتھ کریں۔طبی اخلاقیات، ہمدردی اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں کے مطابق اختراع، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں، لیکن اپنے بنیادی اخلاقی اقدار سے جڑے رہیں۔گورنر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں ایمس پٹنہ طبی تعلیم کے شعبے میں ایک ممتاز اور مثالی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔اس پروقار تقریب میں گورنر کے ہمراہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ستیش چندر دوبے مرکزی وزیر مملکت برائے کوئلہ و کان کنی،روی شنکر پرساد رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)۔طارق انور رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)۔ڈاکٹر سدھارتھ دتا گپتا: ممبر انسٹی ٹیوٹ باڈی شامل ہیں۔
تقریب کے دوران اسٹیج پر ایمز پٹنہ کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) رادھا کرشن دھیمان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او پروفیسر (بریگیڈیئر) ڈاکٹر راجو اگروال، ڈین (اکیڈمک) پروفیسر (ڈاکٹر) پونم پرساد بھدانی اور رجسٹرار پروفیسر (ڈاکٹر) جیوتی پرکاش کی باوقار موجودگی رہی۔ تمام معززین نے فارغ التحصیل طلبہ کو ان کے روشن مستقبل کے لیے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ادارے کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) رادھا کرشن دھیمان نے اپنے خطاب میں طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ طبی تعلیم کی اعلیٰ روایات اور اخلاقی طرزِ عمل کو زندگی بھر برقرار رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ
ڈاکٹروں کا بنیادی مقصد مریض پر مبنی خدمت ہونا چاہیے۔نوجوان معالجین ملک کے نظامِ صحت کو مضبوط بنانے میں اپنا سرگرم کردار ادا کریں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر (بریگیڈیئر) ڈاکٹر راجو اگروال نے طبی تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے ایمز پٹنہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مہارت، حساسیت اور جدت طرازی کو اپنا شعار بنائیں۔
تقریب کے اختتام پر مختلف شعبہ جات کے کامیاب طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ تعلیمی میدان میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو گورنر بہار کے ہاتھوں گولڈ میڈل اور تعلیمی اعزازات سے نوازا گیا، جس سے طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز