منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور ہونے سے 17 اپریل کا دن ملک کی خواتین کے لیے انقلابی دن بنے گا : سمراٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

خواتین ریزرویشن بل لوک سبھا سے منظور ہونے سے 17 اپریل کا دن ملک کی خواتین کے لیے انقلابی دن بنے گا : سمراٹ

Awaz E Bihar•17 اپریل، 2026 کو 07:43 PM•6 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 17 اپریل (اے بی این) وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کو کہا کہ خواتین کا ریزرویشن بل اگر آج لوک سبھا سے منظور ہوتا ہے تو 17 اپریل کا دن ملک کی خواتین کے لیے انقلابی دن بن جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری آج 'ناری شکتی وندن مہم کے تحت منعقدہ 'ناری شکتی فار وکست بھارت رن پروگرام میں شامل ہوئے۔
مسٹر چودھری نے جے پی گنگا شاہراہ پر واقع دیگھا گولمبر پر منعقدہ اس پروگرام میں شریک خواتین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس موقع پر مسٹر چودھری نے 'ناری شکتی فار وکست بھارت رن کے منتظمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناری شکتی کا پروگرام ہے۔ آج کا دن تاریخی ہونے والا ہے۔ آزادی کے بعد خواتین کو سب سے زیادہ طاقت دینے والا بل اگر آج لوک سبھا سے منظور ہوتا ہے تو آج کا دن (17 اپریل) اس ملک کی خواتین کے لیے انقلابی دن ہوگا۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ اس بل کے منظور ہو جانے کے بعد لوک سبھا میں نشستوں کی تعداد 543 سے بڑھ کر 816 ہو جائے گی، جن میں سے ایک تہائی نشستیں صرف خواتین کے لیے محفوظ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کی ایک تہائی نشستوں پر انتخاب جیت کر اس ملک کی پارلیمنٹ میں نہ صرف خواتین اپنی آواز بلند کریں گی بلکہ ملک پر حکومت کریں گی۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ آج ناری شکتی آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار نے پنچایتی راج اداروں اور میونسپل باڈیز میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دیا ہے، اس سے خواتین کو کافی طاقت ملی ہے اور وہ خود کفیل بن رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی طے کیا ہے کہ اس ملک کی 816 لوک سبھا نشستوں میں سے ایک تہائی پر خواتین جیت کر پارلیمنٹ میں اور اسمبلیوں میں بھی ایک تہائی نشستوں پر خواتین جیت کر ایوان میں جائیں گی۔ اس فیصلے کا ہم پورے بہار کے باشندے مکمل اتحاد کے ساتھ مل کر خیر مقدم کرتے ہیں۔
مسٹر چودھری نے ناری شکتی وندن ابھیان کے تحت چلائی جا رہی دستخطی مہم میں دستخط کر کے اپنی موجودگی درج کرائی۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری کا ایم ایل اے محترمہ سریئشی سنگھ نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ اس پروگرام میں شامل تمام خواتین نے ہاتھ ہلا کر وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج خواتین کی طاقت آگے بڑھ رہی ہے۔ بہار میںجناب نتیش کمار جی نے پنچایتی راج اداروں اور میونسپل اداروں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن فراہم کیا ہے، جس سے خواتین کوبہت قوت ملی ہے اور وہ خود کفیل بن رہی ہیں ۔ محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے بھی طے کیا ہے کہ ملک کی 816 لوک سبھاسیٹوں میں سے ایک تہائی خواتین جیت کر پارلیمنٹ میں اور اسمبلیوں میں بھی ایک تہائی سیٹوں پر خواتین جیت کر ایوان میں جائیں گی۔ ہم تمام بہار کے لوگ اس فیصلے کا پورے اتحاد کے ساتھ خیر مقدم کریں۔ ایک بار پھر میں ’’ناری شکتی فار وکست بھارت رن‘‘ پروگرام کے منتظمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر ایم ایل اے محترمہ رما نشاد، پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ سیتا ساہو، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر کارتیکیہ کے شرما سمیت دیگر معزز شخصیات اور بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز