منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 سیاحتی مقامات کو جدید ترین سہولتوں آراستہ کیا جائے گا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سیاحتی مقامات کو جدید ترین سہولتوں آراستہ کیا جائے گا

Awaz E Bihar•26 جولائی، 2026 کو 05:37 PM•21 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 26 جولائی:(اے بی این ) لوک سیوک آواس واقع ’سنکلپ‘آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میںآج بہار اسٹیٹ وائلڈ لائف کونسل کی 15ویں میٹنگ میں جنگلی حیاتیات کے تحفظ، ماحولیاتی سیاحت اور سبز ترقی سے متعلق اہم تجاویز کا میں جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آنند کشور نے بہار اسٹیٹ وائلڈ لائف بورڈ کی 15ویں میٹنگ سے متعلق مختلف تجاویز کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ریاست میں جنگلی حیاتیات کے تحفظ، فطرت پر مبنی سیاحت(ایکو ٹورازم) کی توسیع اور ریاست میں ماحولیاتی توازن کو مضبوط کر نے سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیاتیات کے تحفظ سے روزگار، سرمایہ کاری اور مقامی اقتصادی سرگرمیوں کے نئے مواقع فروغ دیے جائیں۔ انہوں نے تمام تجاویز پر بروقت عمل درآمد اور باقاعدہ نگرانی کی ہدایت دی۔ انہوں نے پی پی پی ماڈل کو استعمال کرتے ہوئے سیاحت سے متعلق مختلف منصوبوں گو چلانے اور دیکھ بھال کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے پر زور دیا۔ سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیاحتی مقامات پر تجارتی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے تیارکیے جائیں۔جس سے سیاحوں کو بہتر سہولیات مہیا ہوں، انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر جدید ترین سہولتوں کے فروغ ،، ہوٹل، ریستوراں، کیفے ٹیریاز، ٹریکنگ اور ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے ساتھ تمام تجاویز پر بروقت عمل درآمد کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحتی منصوبوں کو پی پی پی ماڈل پر فروغ دیں۔ سبز توانائی کو فروغ دینے والی تجاویز کو ترجیح دی جائے۔ روہتاس اور درگاوتی علاقوں میں ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے گرین انرجی کی ممکنہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے روہتاس علاقہ میں کئی ٹورازم کے متبادل فروغ کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے پشتہ کے اردگرد کے علاقوں میں ہوٹل، ریستوراں اور دیگر سیاحتی سہولیات تیار کی جائیں۔ سیاحتی مقامات اور پہاڑی علاقوں میں ٹریکنگ، سیر و تفریح، مہم جوئی اور سیاحوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کیا جائے۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) اور محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان بہتر تال میل قائم کرکے ورثے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کورفتار دی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار قدرتی، تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ریاست ہے۔ ان تاریخی مقامات کا تحفظ اور انہیں سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ یہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، اور قومی اور بین الاقوامی سیاحت کے نقشے پر بہار میں اپنی مضبوط موجودگی قائم کرے گا۔
میٹنگ میںماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر رام چندر پرساد، رکن اسمبلی مسز شالنی مشرا، رکن اسمبلی جناب وریندر سنگھ،رکن اسمبلی جناب بابو لال شوریہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹرآنند کشور،ایس سی ، ایس ٹی بہبودمحکمہ کے سکریٹری مسٹر سندیپ کمارآر پڈوکل کٹی،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر سنجے کمار سنگھ ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ مسٹر ارویندر سنگھ،ماہی پروری کے ڈائریکٹرمسٹر تشار سنگلا، مویشی پروری کے ڈائرکٹر مسٹر اجول کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر نند کشور اور متعلقہ محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران موجودتھے ، جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بہار اسٹیٹ وائلڈ لائف کونسل کے ممبران ویڈیو کانسنگ کے ذریعے منسلک تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز