منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
پٹنہ میں 10 اگست کو لہرائے گا ترنگا، نکلے گی عظیم الشان ’ترنگا یاترا‘
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

پٹنہ میں 10 اگست کو لہرائے گا ترنگا، نکلے گی عظیم الشان ’ترنگا یاترا‘

Awaz E Bihar•8 اگست، 2026 کو 07:22 PM•89 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں جے پی گولمبر سے کارگل چوک تک ہوگا قومی یکجہتی کا عظیم مظاہرہ؛ ہر بلاک کو 4 ہزار ترنگے فراہم کیے جائیں گے‘ ’ہر گھر ترنگاہر دل ترنگا‘ کے پیغام کے ساتھ بہار میں 9 سے 17 اگست تک قومی پرچم مہم؛ اسکول، کالج، سرکاری ادارے اور عوام بھرپور حصہ لیں گے

پٹنہ: (اے بی این ) یوم آزادی سے قبل بہار میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کی لہر کو مزید تیز کرنے کے لیے ’ہر گھر ترنگا مہم2026‘ کو بڑے پیمانے پر عوامی تحریک بنانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ مہم کے تحت 10 اگست کو پٹنہ میں عظیم الشان ’ترنگا یاترا‘ نکالی جائے گی، جس کی قیادت وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کریں گے۔ صبح 10 بجے جے پی گولمبر سے شروع ہونے والی یہ یاترا کارگل چوک تک جائے گی، جس میں ریاست کے وزراء، افسران اور بڑی تعداد میں عوام کی شرکت متوقع ہے۔اس سلسلے میں آرٹ اینڈ کلچر محکمہ کے وزیر ڈاکٹر پرمود کمار نے پریس کانفرنس کرکے مہم کی تیاریوں اور ریاست بھر میں ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ محض ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ قومی فخر، اتحاد، قربانی اور عوامی شراکت کا جشن ہے، جس کا مقصد ہر شہری کو قومی پرچم سے جذباتی طور پر جوڑنا ہے۔
وزیر کے مطابق 10 اگست 2026 کو صبح 10 بجے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی قیادت میں ترنگا یاترا جے پی گولمبر سے روانہ ہو کر کارگل چوک تک پہنچے گی۔یاترا کے دوران قومی پرچم کے ساتھ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا پیغام عام کیا جائے گا۔ تمام وزراء اور اعلیٰ افسران بھی پروگرام میں موجود رہیں گے۔وزیر نے کہا کہ ہندوستان کا ترنگا کروڑوں ہندوستانیوں کی قربانی، جدوجہد، حب الوطنی اور قومی وقار کی علامت ہے۔ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا مقصد اسی جذبے کو ہر گھر اور ہر دل تک پہنچانا ہے۔
ریاست کے ہر ضلع اور بلاک میں مہم کے مؤثر نفاذ کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہر بلاک کو 4 ہزار قومی پرچم فراہم کیے جائیں گے۔ ترنگوں کی فراہمی جیواِکا کے ذریعے کی جائے گی۔اسکولوں، کالجوں، سرکاری و عوامی اداروں اور دیگر مقامات پر شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر نے بتایا کہ پروگرام کی کامیابی کے لیے چیف سکریٹری کی صدارت میں جائزہ میٹنگ کرکے مختلف محکموں کی ذمہ داریاں طے کی گئی ہیں۔ یاترا کے راستے کا مشترکہ معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے اور پورے روٹ پر بیریکیڈنگ اور ترنگا تھیم پر سجاوٹ کی جا رہی ہے۔سکیورٹی کے پیش نظر روٹ کی جانچ، مناسب تعداد میں پولیس فورس اور مجسٹریٹوں کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ، بھیڑ پر قابو پانے اور ہنگامی صورت حال میں محفوظ انخلا کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر پرمود کمار نے بہار کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 10 اگست کی ترنگا یاترا میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں اور 9 سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو عوامی تحریک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، کاروباری اداروں اور دفاتر پر قومی پرچم کو پورے احترام کے ساتھ لہرائیں اور نوجوانوں سے خاص طور پر مہم میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے احترام اور ملک سے محبت کا پیغام معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
وزیر نے میڈیا نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی مثبت اور فعال شراکت سے مہم کو مزید مؤثر اور عوامی بنایا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز