منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ٹرمپ جنگ بندی بڑھا کر اچانک حملے کی تیاری میں ہے:ایران کا الزام
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ٹرمپ جنگ بندی بڑھا کر اچانک حملے کی تیاری میں ہے:ایران کا الزام

Awaz E Bihar•22 اپریل، 2026 کو 04:17 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے ایک مشیر نے منگل کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع دراصل وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کیا جا سکے۔
قالیباف کے مشیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ایکس'' پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی بندرگاہوں پر جاری امریکی محاصرہ کسی بمباری سے کم نہیں اور اس کا فوجی جواب دیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایران کی اعلیٰ مشترکہ عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید کشیدہ ہوئے تو پہلے سے طے شدہ اہداف پر ''شدید حملہ '' کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ٹرمپ کی جانب سے بار بار دی جانے والی دھمکیوں کے تناظر میں۔
ادھر پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل مجید موسوی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران پر حملہ کرنا ایک بڑی غلطی ہوگی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ تمام بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات کے لیے مزید وقت مل سکے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی محاصرہ برقرار رکھا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ''ٹروتھ سوشل'' پر لکھا کہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی، جب تک ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کرتا، اس دوران امریکی فوج کو محاصرہ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ توسیع اس وقت کی گئی جب جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی تھے۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے، جہاں امن مذاکرات کا دوسرا دور متوقع تھا۔ ٹرمپ نے مذاکرات نہ ہونے کی وجہ ایران کے اندرونی اختلافات کو قرار دیا، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نے ان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز