بے قابو ڈی جے ٹرالی نے 10 لوگوں کو روندا،ایک بچی جاں بحق،موقع پر مچی بھگدڑ
Awaz E Bihar••0 ویوز•2 منٹ پڑھیں
حاجی پور شادی کی رسومات کے دوران خوشیوں بھرا ماحول اس وقت قیامت خیز چیخ و پکار میں تبدیل ہو گیا۔ جب ایک بے قابو ڈی جے ٹرالی تیز رفتاری سے ہجوم میں گھس گئی۔ اس دردناک حادثے میں 13 سالہ ایک بچی کی موت ہو گئی۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع حاجی پور کے صدر تھانہ علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دِگّھی میں ایک شادی کے دوران اس وقت کہرام برپا ہو گیا جب وہاں کھڑی ڈی جے ٹرالی اچانک بے قابو ہو کر خواتین اور بچوں پر چڑھ دوڑی۔ اس حادثے میں اُپندر رام کی 13 سالہ بیٹی سندھیا کماری موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ آدھے درجن سے زائد لوگ شدید زخمی ہو گئے۔بیہ واقعہ صدر تھانہ کے دگّھی چک فَضْلُ اللہ گاؤں کا ہے۔ معلومات کے مطابق گاؤں کے سکل دیو رام کے بیٹے راکیش کی شادی تھی۔ دروازہ پر بارات ٹھہری ہوئی تھی اور رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جب خواتین "بلوکی" (وداع یا نیگ کی رسم) مانگ رہی تھیں، اسی دوران وہاں کھڑی ڈی جے ٹرالی اچانک تیزی سے پیچھے کی طرف لڑھک گئی اور لوگوں کو روندتی چلی گئی۔ حادثے کی عینی شاہد کی زبانی دُولہا کی بہن وِبھا دیوی کے مطابق، یہ "شِوَم ڈی جے" کی ٹرالی تھی۔ انہوں نے بتایا: "گاڑی اچانک لڑھک گئی اور پہلے 10–12 سال کی ایک بچی پر چڑھ گئی۔ پھر زور سے ہڑ ہڑ کرتی ہوئی پیچھے کی طرف کئی لوگوں کو روندتی ہوئی نکل گئی۔ ہم تو بھائی کی شادی میں آئے تھے، لیکن یہ کیا ہو گیا!"ڈرائیور گرفتار، پولیس تفتیش میں مصروف حادثے کے بعد شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔ مشتعل لوگوں نے موقع پر ہی ڈی جے ٹرالی اور اس کے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ اطلاع ملتے ہی صدر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی، مرنے والی بچی کی لاش کو قبضے میں لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر صدر اسپتال ہاجی پور لے جایا گیا، جہاں دو خواتین کی حالت نازک ہونے پر انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ ریفر کر دیا گیا۔ساتھ میں تصویر۔