منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 امریکہ ایران اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

امریکہ ایران اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز

Awaz E Bihar•11 اپریل، 2026 کو 03:51 PM•3 ویوز•3 منٹ پڑھیں

 پاکستانی ذرائع اور ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے آج ہفتے کو دار الحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سرینا ہوٹل میں امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ یہ مذاکرات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور دوسری جانب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے درمیان روبرو ہو رہے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں وفود کے درمیان ماحول دوستانہ ہے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے آثار ہیں۔
آج اس سے قبل وائٹ ہاؤس اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں شہباز شریف سے بات چیت کی۔ روئٹرز کے مطابق وٹکوف اور کشنر بھی ان مذاکرات میں شریک تھے۔ وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔یہ ملاقات قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق شہباز شریف کو تہران کی تجاویز اور اس کی "سرخ لکیروں" سے آگاہ کر دیا گیا ہے، جن میں آبنائے ہرمز، جنگی نقصانات کا معاوضہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی واگزاری اور پورے خطے میں جنگ بندی شامل ہے۔ ایرانی وفد نے رات گئے اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستانی آرمی چیف سے بھی ملاقات کی تھی۔یہ مذاکرات اس جنگ کے بعد ہو رہے ہیں جو 28 فروری کو ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان چھڑی تھی اور تقریباً 6 ہفتوں تک جاری رہی، جس کے بعد 8 اپریل کی صبح پاکستانی وزیراعظم نے دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ یہ بات چیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان بار بار کی دھمکیوں کے درمیان ہو رہی ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب قالیباف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کسی "حقیقی معاہدے" کی صورت میں اتفاق کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکہ اسے اس کے "حقوق" دے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران نیک نیتی رکھتا ہے لیکن وہ "امریکہ پر بھروسا نہیں کرتا"۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک سنگِ میل ثابت ہوں گے۔بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقوں کی پیش رفت میں اپنی سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز