منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ایران کے خلاف جنگ کیلئے گولہ بارود کی کمی پر صدر ٹرمپ وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار
  1. ہوم
  2. عالمی خبریں
عالمی خبریں

ایران کے خلاف جنگ کیلئے گولہ بارود کی کمی پر صدر ٹرمپ وزیر دفاع پر پھٹ پڑے: امریکی اخبار

Awaz E Bihar•6 اگست، 2026 کو 04:16 PM•22 ویوز•4 منٹ پڑھیں

ایران کے ساتھ جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مایوسی اور غصہ کھل کر سامنے آگیا۔امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے جواب طلب کیا کہ انہیں گولہ بارود کی شدید کمی کے بارے میں کیوں گمراہ کیا گیا جس کے باعث اب ایران کے خلاف فوجی آپشنز محدود ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس گفتگو سے باخبر 2 افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کے روز کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے موقع پر پیش آیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیرِ دفاع پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ گولہ بارود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاص طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں اور ائیر ڈیفنس انٹرسیپٹرز کی کمی ان وجوہات میں شامل ہے جن کے باعث صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مزید بڑے حملے کرنے سے گریز کیا ہے۔ اخبار کے مطابق جب صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع کو اسلحے کے خالی ذخائر پر تنقید کا نشانہ بنایا، تو پیٹ ہیگسیتھ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اس کمی اور صدر کو مکمل طور پر آگاہ نہ رکھنے کا ذمہ دار اپنے نائب اسٹیفن فینبرگ کو قرار دیا۔اس واقعے نے وزیر دفاع کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو نمایاں کر دیا ہے اور متعدد حکام کے مطابق ہیگسیتھ ان ابتدائی لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی بھرپور حمایت کی تھی اور ٹرمپ کو یقین دلایا تھا کہ یہ ایک فوری اور نسبتاً آسان کامیابی ہوگی۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ 'یہ 100 فیصد جعلی خبر ہے، ایسا واقعہ کبھی نہیں ہوا، صدر ٹرمپ کو سیکرٹری ہیگسیتھ پر مکمل اعتماد ہے'۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ، 'سیکرٹری ہیگسیتھ نے گولہ بارود کی صورتحال کے حوالے سے کسی کو گمراہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے اپنے نائب سیکرٹری اسٹیفن فینبرگ کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ ذخائر میں کمی، اندرونی اختلافات اور ایران کے حوالے سے پیٹ ہیگسیتھ کے مؤقف سے متعلق یہ دعوے مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر موجود ہیں۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اسلحہ تیار بھی کیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق منگوایا بھی جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دفاعی کمپنیاں ریکارڈ تعداد میں پلانٹس اور فیکٹریاں تعمیر کر رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غداری پر مبنی بیانات لیک کرنے والوں کو تلاش کر کے طویل سزائیں دیں گے۔واضح رہے کہ امریکی میڈیا واشنگٹن پوسٹ نے کہا تھا کہ ایران جنگ کے دوران اسلحے کی قلت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے وضاحت طلب کی، تاہم امریکی میڈیا کے اس دعوے کی حکام نے تردید کی ہے۔
امریکی میڈیا واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر نے وزیر دفاع سے اسلحے کے ذخائر میں کمی پر وضاحت طلب کی، جس کے باعث ایران کے خلاف فوجی آپشنز محدود ہو گئے تھے۔
امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ریاست میری لینڈ کے مقام کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران وزیر دفاع ہیگستھ سے اسلحے کے ذخائر میں شدید کمی پر باز پُرس کی، جس نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے ممکنہ آپشنز کو محدود کر دیا تھا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک
عالمی خبریں

سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، کم از کم 72 کان کن ہلاک

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•12 ویوز
آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری
عالمی خبریں

آپریشن ’’فجر الیمن‘‘ جاری، حوثیوں کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر حملے جاری

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•6 ویوز
یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، انسانی بحران سنگین ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز