منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
’ودیارتھی سہیوگ پورٹل‘  سے طلباء کے مسائل ختم ہو ں گے ، تعلیمی نظام میں شفافیت اور جوابدہی آئے گی:وزیر اعلیٰ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

’ودیارتھی سہیوگ پورٹل‘ سے طلباء کے مسائل ختم ہو ں گے ، تعلیمی نظام میں شفافیت اور جوابدہی آئے گی:وزیر اعلیٰ

Awaz E Bihar•17 اگست، 2026 کو 05:47 PM•37 ویوز•5 منٹ پڑھیں

۔ طلباء وطالبات کے مسائل کے فوری حل اور جدید تعلیم کی سہولیات کے لیے "ودیارتھی سہیوگ پورٹل" کا آغاز، طلباء اپنی تعلیمی یا ہاسٹل سے متعلق شکایات اور تجاویز پورٹل یا ٹول فری ہیلپ لائن 1100پر درج کرا سکتے ہیں۔ طلباء کی شناخت کو پوری طرح سے خفیہ رکھی جائے گی۔ ۔ ہر ماہ کے چوتھے منگل کو تعلیمی اداروں میں ’ودیارتھی سہیوگ شیویر‘کا انعقاد ہو گا جہاں طلباء براہ راست اپنے مسائل اور مشورے رکھ سکیں گے ۔ ودیارتھی سہیوگ پورٹل پر کسی بھی وقت آن لائن شکایات درج کر سکتے ہیں۔شکایت درج کرنے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر ان اس کا حل یقینی بنایا جائے گا اور درخواست گزار کو تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔ ۔ 551 مقامات پر جدید ماڈل اسکولوں کے ساتھ ساتھ طلبا کے لیے گھر پر بھی موبائل/لیپ ٹاپ کے ذریعے دیر رات تک لائیو ٹیچر سپورٹ کی سہولت ڈیولپ کی جارہی ہے ۔ 25 اگست سے بہار کے تمام اسکولوں اور ہاسٹلوں میں طلباکی مدد مہم کا آغازکیا جائے گا




وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج جے ڈی ویمنس کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں "ودیارتھی سہیوگ پورٹل" کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جے ڈی ویمنس کالج میں موجود طالبات سے بات چیت کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں تعلیمی نظام کو مزید جدید، شفاف، جوابدہ اور طلبہ پر مبنی بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ طلباء کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے "ودیارتھی سہیوگ پورٹل" ایک اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد ان کے تعلیمی، ہاسٹل اور دیگر مسائل اور تجاویز کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔ یہ سروس مکمل طور پر مفت اور رازدارانہ ہے اور ایک ہیلپ لائن نمبر، 1100، طالب علم سہیوگ کیمپ سے متعلق معلومات کے لیے دستیاب ہے۔ اگر طلبہ کی شکایات پر 10 دنوں کے اندر کارروائی شروع نہیں کی گئی تو 11 ویں دن وزیر اعلیٰ آفس کی طرف سے ازخود نوٹس جاری کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ 30 دنوں کے اندر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ طلباء ’ودیارتھی سہیوگ پورٹل‘ پر کسی بھی وقت آن لائن شکایات درج کر سکتے ہیں۔ درخواست دہندہ کو شکایت درج کرنے کی تاریخ سے 30 دنوں کے اندر ان کے تصفیہ کو یقینی بنانے کے بعد تحریری طور پر مطلع کیا جائے گا۔ ہر ماہ کے چوتھے منگل کو تعلیمی اداروں میں کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں طلباء براہ راست اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ 25 اگست سے بہار کے تمام اسکولوں اور ہاسٹلوں میں طلبہ کے تعاون کی مہم شروع کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعاون کیمپوں کے ذریعے موصول ہونے والی 6.42 لاکھ درخواستوں میں سے 96 فیصد کو حل کر لیا گیا ہے۔ احتساب کو یقینی بنانے کے لیے خودکار نوٹس سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔ اگر 10 دن کے اندر کسی شکایت کا ازالہ نہیں کیا جاتا ہے، تو پہلا نوٹس خود بخود 11 ویں دن، دوسرا 20 ویں دن اور 25 ویں دین تیسرا نوٹس جاری ہو تا ہے ۔ اگر 30 دنوں کے اندر کوئی حل نہ نکلا تو متعلقہ افسر/ ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس سے تعلیمی نظام میں شفافیت اور انتظامی جوابدہی کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد بہار کے طلبہ کو ان کی اپنی ریاست میں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ بہتر تعلیم کے لیے باہر جانے پر مجبور نہ ہوں۔ اس مقصد کے لیے اعلیٰ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی جا رہی ہے۔ آزادی کے بعد طویل عرصے تک ریاست میں سرکاری ڈگری کالجوں کی تعداد محدود رہی لیکن اب ایک ساتھ 211 نئے ڈگری کالج کھولنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی 342 بی ایڈ کالجوں میں ڈگری کورسز کی منطوری سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو بڑھایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کو زیادہ کفایتی بنا یا جا ہا ہے ۔ 10 روپے میں انجینئرنگ اور 5 روپے میں پولی ٹیکنک تعلیم جیسی پہل سے معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے ذریعے تقریباً 18,000 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ 534 بلاکوںاور بڑے شہروں کو ملاکر 551 مقامات پر ماڈل اسکول سسٹم تیار کرنے اور طلباء کو گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے براہ راست اساتذہ کی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی رفتار میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور استحکام کا اہم کردار ہے۔ آنگن باڑی غذائیت ، پوشاک اور میٹر انٹر اور گریجویشن پاس کرنے والی طالبات کے لیے ترغیبی اسکیموں کے ساتھ ساتھ مسابقتی امتحانات کی تیاری میں بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 35 فیصد اور پنچایتی راج اور بلدیاتی اداروں میں 50 فیصد ریزرویشن نے ان کی شرکت کو تقویت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار آج ترقی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ جھارکھنڈ کی تقسیم کے وقت تقریباً 6,000 کروڑ کے بجٹ سے، ریاست کا بجٹ اب 347,000 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ بہار کی شناخت صرف اپنی موجودہ ترقی سے نہیں بلکہ پاٹلی پتر، نالندہ، وکرم شیلا، اور آچاریہ چانکیہ کی عظیم علمی روایت سے بھی ہے۔ اس شاندار ورثے کو جدید ترقی کے ساتھ جوڑ کر، بہار کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلباء کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی بہار کی خوشحالی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد ربنے گی۔ حکومت کا عزم ہے کہ بہار کا کوئی بہی طالب علم مواقع کی کمی میں پیچھے نہ رہے اور تعلیم ،ہنر اورروزگار کے توسط سے اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ ریاست اور ملک کے مستقبل کو بھی نئی سمت دے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا اپنے مسائل اور مشورے کھل کر حکومت تک پہنچائیں ۔ بہار کے طلبا آگے بڑھیں گے تو ہی بہار خوشحال ہو گا اور ترقی یافت ہندوستان کا ہدف مکمل ہو گا ۔
پروگرام میں تعلیم کے وزیر جناب متھلیش تیواری ، اعلیٰ تعلیم کے و زیر جناب سنجے سنگھ ٹائیگر ، وزیر ا علیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر دیپک کمار ، جنرل اڈمنسٹریشن محکمہ کے سیکریٹری محمد سہیل ، اعلیٰ تعلیم محکمہ کے سیکریٹری مسٹر راجیو روشن ،یوتھ ،روزگار اور اسکل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر کوشل کشور ، پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر مسٹر اپندر پر ساد ، جے ڈی ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر میرا کمار سمیت دیگر سینئر افسران اور طالبات موجود تھیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز