منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نتیش  حکومت  میںخواتین ہر شعبہ میں کررہی ہیں ترقی :شرون کمار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نتیش حکومت میںخواتین ہر شعبہ میں کررہی ہیں ترقی :شرون کمار

Awaz E Bihar•12 دسمبر، 2025 کو 07:20 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

حاجی پور (آصف عطا)رائے ویرندر سنگھ کالج دولت پور دیوریا بلاک حاجی پور میں جیویکا کی جانب سے دین دیال اوپادھیائے دیہاتی مہارت منصوبہ کے تحت دیہی نوجوانوں کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے روزگار و رہنمائی میلہ کا انعقاد کیاگیا۔ اس میلے کا مقصد دیہی نوجوانوں میں بیداری، کمپنیوں سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، تربیت فراہم کرنا اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا تھا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر وزیر شرون کمار نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر لکھندرا کمار روشَن شریک ہوئے۔ رکن اسمبلی اودھیش سنگھ اور سدھارتھ پٹیل شامل تھے۔وزیر کا استقبال ضلعی مجسٹریٹ ورشا سنگھ نے گلدستہ پیش کر کیا۔دیگر مہمانوں کا استقبال کندن کمار نائب ترقیاتی کمشنر،وندنا کماری ضلع پروجیکٹ مینیجر جیویکا نے بکے دے کر کیا۔ وزیر،رکنِ اسمبلی،ضلع کے افسران اور دیگر مہمانوں نے شمع روشن کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔وزیر شرون کمار نے خطاب میں کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے ورلڈ بینک سے قرض لے کر جیویکا کا آغاز کیا گیا تھا۔آج جیویکا کے ذریعے غریب خاندان روزگار کے مختلف ذرائع سے جڑ کر اپنی آمدنی بڑھا رہے ہیں اور ہر شعبے میں ان کی ترقی ہو رہی ہے۔خواتین کے گروپ جب ضرورت پڑتی ہے تو گروپ سے قرض مل جاتا ہے۔جس سے وہ اپنی دلچسپی اور مہارت کے مطابق کاروبار کرتی ہیں۔ساتھ ہی بینک سے بھی انہیں قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ انتہائی غریب خاندانوں کے لیے مسلسل روزگار منصوبہ کی شروعات کی گئی۔جس سے انہیں کافی سہارا ملا ہے اور روزگار کے وسائل فراہم ہوئے ہیں۔اس سے خواتین میں اقتصادی خوشحالی آئی ہے۔چیف منسٹر ویمن ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت بھی خواتین کو روزگار کے لیے 10 ہزار روپے دیے گئے۔جس سے وہ مختلف کاروبار کر رہی ہیں۔ لکھندر کمار روشَن نے کہا کہ جیویکا کی بہن ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہے اور ان کا خود اعتمادی بڑھ رہا ہے۔بہار کی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔ضلعی مجسٹریٹ ویشالی ورشا سنگھ نے کہا کہ پہلے خواتین کی حالت اور آج کی خواتین کی حالت میں کافی فرق آیا ہے۔خواتین مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہی ہیں اور خودمختار بن کر اپنا روزگار چلا رہی ہیں۔اودھیش سنگھ رکن اسمبلی حاجی پور اور سدھارتھ پٹیل رکن اسمبلی ویشالی نے جیویکا سے جڑی خواتین کی تعریف کی اور کہا کہ جیویکا کی بہنیں محنتی ہیں اور ہر دن نیا مقام حاصل کر رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ویشالی ضلع میں کل 487,389 خاندانوں کو چیف منسٹر ویمن ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت 10 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں۔مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے خواتین کی مہارت کی ترقی کی جا رہی ہے۔جس سے وہ خود روزگار اور روزگار کے ذریعے خودمختار بن رہی ہیں۔ وزیر اعلی نتیش کمار کی کوششوں سے خواتین ہر شعبے میں ترقی کر رہی ہیں۔جیویکا کے زیر اہتمام تشکیل دیے گئے سیلف ہیلپ گروپ نے خواتین کے ترقی کے راستے ہموار کیے ہیں۔ویشالی ضلع میں 41,443 سیلف ہیلپ گروپ قائم ہوئے ہیں۔جن میں تقریباً 5 لاکھ خاندان شامل ہیں۔مسلسل روزگار منصوبہ سے تقریباً 6 ہزار انتہائی غریب خاندان جڑے ہوئے ہیں۔جو روزگار کی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنی زندگی کی حالت بہتر کر رہے ہیں۔اس منصوبے کے تحت 28.57 کروڑ روپے فائدہ مند افراد کو فراہم کیے گئے ہیں۔اس روزگار و رہنمائی میلے کا مقصد دیہی نوجوانوں کو روزگار کے ذرائع سے جوڑنا تھا۔
18 سے 40 سال کے نوجوان میلے میں شامل ہو کر بہتر روزگار کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں نوجوانوں کا انتخاب کرتی ہیں، ان کا مکمل خیال رکھیں تاکہ وہ نوکری چھوڑیں نہیں۔روزگار و رہنمائی میلے میں کئی معتبر کمپنیاں اور تربیتی ادارے شامل ہوئے۔میلے میں مختلف شعبوں کی 17 کمپنیاں شریک ہوئیں، جن میں G4S (سیکیورٹی گارڈ کے لیے)، فلیپ کارٹ، نو بھارت فرٹیلائزر، وڑن انڈیا، ٹرائیڈنٹ گروپ، رودسیٹی، ٹیم رائل، نرمالا ایجنسی شامل تھیں۔ میلے میں سیکیورٹی گارڈ، رلیشن شپ آفیسر، سپروائزر، آفس اسسٹنٹ، برانچ منیجر، اکاؤنٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر وغیرہ کے متعلقہ عہدوں پر بھرتیاں کی گئیں۔ ساتھ ہی خود روزگار کے لیے تربیت اور اپرنٹس کے لیے بھی انتخاب کیا گیا۔روزگار و رہنمائی میلے میں ڈھائی ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی، 1,872 نے اپنا اندراج کروایا، 351 امیدواروں کا انتخاب میلے میں ہوا اور انہیں تعیناتی کے خطوط دیے گئے۔355 امیدواروں کو تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔جو تربیت حاصل کر کے خود روزگار کریں گے۔کل 800 سے زائد نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا جنہیں تعیناتی کے لیے بلایا جائے گا۔ ایشور نند پانڈے، شوئیتا سنگھ، منیش سنگھ، کاجل کماری، وکاس کو اسٹیج پر معزز وزیر، ضلع افسران اور دیگر معزز مہمانوں کے ذریعے تعیناتی کے خطوط فراہم کیے گئے۔ ساتھ ہی معزز وزیر کی جانب سے 8,030 سیلف ہیلپ گروپز کو 111 کروڑ روپے کے کریڈٹ لنکیج کی رقم کا ڈمی چیک دیا گیا۔پروگرام میں منیجر روزگار راجیش رنجن پرساد سنگھ، میناکشی کماری،بلاک پروجیکٹ مینیجر پوجا کماری، سنتوش کمار، محمد عمران، پوشکل دت اور دیگر عملہ و جیویکا کی بہنوں نے نمایاں حصہ لیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز