منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نشہ سے پاک نوجوان ہی ترقی یافتہ ہندستان اور خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد رکھیں گے: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نشہ سے پاک نوجوان ہی ترقی یافتہ ہندستان اور خوشحال بہار کی مضبوط بنیاد رکھیں گے: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•2 اگست، 2026 کو 05:51 PM•48 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بہار کے وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اتوار کو لوک بھون، پٹنہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کیے گئے 'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ' مہم کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم مسٹر مودی اور گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین نے خطاب کیا۔ 'نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ' مہم کا بہار میں گورنر اور وزیرِ اعلیٰ نے شمع روشن کر کے باقاعدہ آغاز کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے وزیراعظم مسٹر مودی کی قیادت میں شروع کی گئی اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وکست بھارت اور خوشحال بہار کے لیے نشہ سے پاک نوجوان نسل انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی نے سال 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر کا جو عزم لیا ہے، اسے پورا کرنے میں ملک کے نوجوانوں کا سب سے اہم کردار ہوگا۔ نوجوان صحت مند، نظم و ضبط اور نشے سے پاک رہیں گے، تبھی وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ قومی تعمیر میں اپنا تعاون دے سکیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ نشہ سے پاکی صرف حکومت یا قانون کی سطح پر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ حکومت قانون بنا سکتی ہے، لیکن اس کا موثر نفاذ اور سماجی قبولیت عوام کی شرکت سے ہی ممکن ہے۔ اس لیے نشے کے خلاف وسیع پیمانے پر عوامی بیداری مہم چلانے اور خاص طور پر نوجوانوں کو اس سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے بہار میں 'نشہ مکتی' کی سمت میں کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نیتش کمار جی کی قیادت میں سال 2016 میں بہار میں مکمل شراب بندی نافذ کی گئی۔ آج اس کے مثبت نتائج معاشرے میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شراب بندی سے خاص طور پر خواتین اور خاندانوں کو فائدہ ہوا ہے اور سماجی ماحول میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہار کی سرزمین نے قدیم دور میں ہندستان کو اس کا 'سنہری دور' دیا ہے۔ علم، تعلیم، ثقافت اور سماجی بیداری کے شعبے میں بہار کی ایک شاندار تاریخ رہی ہے۔ آج ایک بار پھر بہار کے نوجوانوں کو اپنی توانائی اور صلاحیت کی بنیاد پر وکست بھارت اور خوشحال بہار کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ بہار ایک گنجان آبادی والی اور بڑی صارف ریاست (کنزیومر اسٹیٹ) ہے۔ جی ایس ٹی نظام نافذ ہونے کے بعد بہار جیسی صارف ریاستوں کو اس کا اہم فائدہ ملا ہے۔ ریاستی حکومت بہار کی معاشی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی اصلاحات کو بھی یکساں ترجیح دے رہی ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز