منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
فضائیہ کی اصل طاقت جدید طیارے نہیں، ضرورت کے وقت تیزی سے کارروائی کی صلاحیت ہے: ایئر چیف مارشل
  1. ہوم
  2. قومی
قومی

فضائیہ کی اصل طاقت جدید طیارے نہیں، ضرورت کے وقت تیزی سے کارروائی کی صلاحیت ہے: ایئر چیف مارشل

Awaz E Bihar
•8 اکتوبر، 2026 کو 04:09 PM•12 ویوز•3 منٹ پڑھیں

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ کسی بھی فضائیہ کی اصل طاقت جدید ترین طیاروں اور نظام سے نہیں، بلکہ اس کی آپریشنل تیاریوں اور ضرورت کے وقت تیزی و اعتماد کے ساتھ کی جانے والی درست کارروائی سے ناپی جاتی ہے۔
غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر 94ویں ایئر فورس ڈے کے موقع پر ایئر چیف مارشل نے جمعرات کے روز کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں جاری تنازعات نے یہ واضح کر دیا ہے کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فضائی طاقت ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو سمجھتی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیدار، پرعزم اور تیار ہے۔
ایئر چیف مارشل نے کہا، "قومی مفادات کے تحفظ کے لیے فضائی طاقت اہم ذریعہ ہے۔ ہندوستانی فضائیہ بیدار، پرعزم اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت اور تیاری صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
فضائیہ کے سربراہ نے کچھ دن پہلے ہی سالانہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ فضائیہ کے بیڑے میں جنگی طیاروں کی تعداد کم ہے۔ اس کا ذکر کیے بغیر انہوں نے آج کہا، "کسی فضائیہ کے پاس دنیا کے سب سے جدید طیارے ہو سکتے ہیں، لیکن اس کی واقعی طاقت اس کی آپریشنل تیاری سے ناپی جاتی ہے، یعنی ضرورت پڑنے پر وہ کتنی تیزی اور کتنے اعتماد کے ساتھ کارروائی کر سکتی ہے۔"
'آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائیہ کا تیزی سے جنگی مہمات میں اترنا اس کی "جنگی صلاحیت کے ساتھ ساتھ مؤثر فضائی دفاعی مہمات" کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہااَچُوک، اَبھید، سَٹیک صرف ایک نعرہ نہیں ہے، یہ ہماری طاقت اور عزمِ مصمم کا عملی روپ ہے۔"
ایئر چیف مارشل نے کہا کہ جدید جنگ میں کامیابی کے لیے گہرا ربط و ضبط ضروری ہے اور فوج نیز بحریہ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی اور مربوط جنگی صلاحیت پر مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور خود انحصاری پر بھی زور دیا۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ خود انحصاری فضائیہ کا رہنما اصول ہے۔ مصنوعی ذہانت اور خود مختار نظام جیسی نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جائے گا، لیکن ایسا کرتے وقت انسانی کنٹرول کو مرکز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے خلائی شعبے کو فضائی حدود کی فطری توسِیع قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں اسرو اور گھریلو خلائی صنعت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی ذکر کیا۔ایئر فورس ڈے کا رواں سال کا موضوع 'بھارتیہ وایو سینا: اچوک، ابھید و سٹیک' تھا۔ تقریب میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر، گائیڈڈ ویپن سسٹمز، رڈار اور ایک طرفہ حملہ کرنے والے بغیر پائلٹ والے ہوائی سسٹمز (ڈرونز) نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ تقریب میں بہادری اور شاندار خدمات کے لیے 'وایو یودھاؤں' کو تمغے اور پانچ یونٹوں کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا
قومی

سی جے پی نے قومی دارالحکومت کی صورت حال کو کھلی ایمرجنسی سے تعبیر کیا

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•14 ویوز
وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور
قومی

وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے لیے 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا، میٹرو کی توسیع و صنعتی ترقی پر زور

Awaz E Bihar•11 اکتوبر، 2026•8 ویوز
الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں
قومی

الیکشن کمیشن کے خلاف سی جے پی کے احتجاج پر پولیس کی سخت کارروائی، کئی رہنما حراست میں

Awaz E Bihar•10 اکتوبر، 2026•16 ویوز