منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست میں طبی و سائنسی تحقیق کے نئے دور کا آغاز : پروفیسر محمد محفوظ الرحمن
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست میں طبی و سائنسی تحقیق کے نئے دور کا آغاز : پروفیسر محمد محفوظ الرحمن

Awaz E Bihar•12 دسمبر، 2025 کو 07:21 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ 12 دسمبر:(اے بی این) ریاست میں طبی اور سائنسی تحقیق کے فروغ کے لیے ایک تاریخ ساز قدم کے طور پر نائپر (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ) حاجی پور اورگورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ کے درمیان آج ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس اشتراک سے نہ صرف دو اہم اداروں کے درمیان تعاون کو نئی سمت ملے گی بلکہ ریاست میں جدید طبی ریسرچ کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد محفوظ الرحمن نے اس موقع پر کہاکہ یہ ایم او یو نہ صرف دونوں اداروں کے لیے بلکہ بہار کی طبی تعلیم و تحقیق کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم طلبہ، اساتذہ اور محققین کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ، تربیت اور کلینیکل تجربات فراہم کرنے کے قابل ہوں گے۔
اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفاعت کریم نے کہاکہ اس ایم او یو کا بنیادی مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا ہے، جس کے تحت متعدد شعبوں میں مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔جیسے مشترکہ تحقیقی منصوبے یعنی طبّی علم اور کلینیکل پریکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے بالخصوص فارماکولوجی اور متعلقہ شعبوں میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کا انعقاد۔مختلف تربیتی پروگرام ، جیسے طلبہ، اساتذہ اور صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کے لیے مشترکہ ورکشاپس، تربیتی سیشنز اور تعلیمی پروگراموں کا اہتمام۔کلینیکل خدمات میں بہتری، جیسے مریضوں کی نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وسائل اور مہارت کا تبادلہ، خصوصاً کلینیکل تحقیق کو عملی خدمات کے ساتھ منسلک کرنا۔تبادلہ پروگرام جیسے تعلیمی اور کلینیکل تجربات کے تبادلے کے لیے طلبہ اور فیکلٹی کے باہمی تبادلہ پروگراموں کا فروغ۔ایم او یو پر دستخط کی تقریب نائپر حاجی پور میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔گورنمنٹ طبی کالج و اسپتال، پٹنہ کی جانب سے جو معزز اراکین شریک ہوئے، ان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد محفوظ الرحمن (پرنسپل)، ڈاکٹر محمد تنویر عالم (صدر، شعبہ کلیات)، ڈاکٹر محمد انس (صدر، شعبہ علم الادویہ)،ڈاکٹر نجیب الرحمٰن (صدر، شعبہ معالجات)، ڈاکٹر رضیہ شاہین (اسسٹنٹ پروفیسر، علم الادویہ)، ڈاکٹر محمد شفاعت کریم (اسسٹنٹ پروفیسر، تحفظی و سماجی طب)کے نام قابل ذکر ہیں۔نائپر کی جانب سے پروگرام کی صدارت ادارے کی ڈائریکٹر مسز کے۔ روکمنی نے کی۔ اس موقع پر نائپر کے رجسٹرار ڈاکٹر ابھیشیک ساہو، ڈین ڈاکٹر رام لِنگم، شعبہ فارماکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر نتیش کمار اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار بھی موجود رہے۔
اس ایم او یو کے تحت دونوں ادارے طبی تحقیق، فارماسیوٹیکل سائنسز، ادویہ سازی، لیب وسائل کے باہمی استعمال، تربیتی پروگراموں اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مقررین کے مطابق یہ اشتراک ریاست میں سائنسی و طبی تحقیق کے نئے افق روشن کرے گا۔
اس شراکت داری سے دونوں اداروں کے طلبہ و اساتذہ کو براہ راست فائدہ ہوگا جبکہ مستقبل میں اعلیٰ اور معیاری تحقیقی نتائج کے حصول میں بھی یہ قدم انتہائی معاون ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز