منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 سکیورٹی کو جدید بنانے کے لیے اے آئی کیمرے نصب کئے جائیںگے: سمراٹ چودھری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سکیورٹی کو جدید بنانے کے لیے اے آئی کیمرے نصب کئے جائیںگے: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•10 دسمبر، 2025 کو 07:26 PM•8 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 10 دسمبر (اے بی این) نائب وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نے بدھ کو کہا کہ ریاست کی سیکیورٹی کو انتہائی جدید اور موثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
مسٹرچودھری نے یہاں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو تقرر نامہ تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہار کی سیکیورٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اے آئی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کی تمام جیلوں میں 10 ہزار سے زیادہ کیمرے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے جنکشنوں، شہروں، چوک۔ چوراہوں اور شہری و پنچایتی علاقوں کے داخلی و خارجی مقامات پر کیمرے لازمی طور پر نصب کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سود پر پیسہ دے کر من مانی وصولی اور لوگوں کو زمین گروی رکھنے پر مجبور کرنے والی اس غیر قانونی روش کو ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ فی الحال بہار پولیس کی تمام منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 2,29,651 ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال 21,391 سپاہیوں کی تقرری کر کے انہیں تربیت دی جا رہی ہے۔ 19,838 سپاہی عہدوں کے لیے تحریری امتحان ہو چکا ہے، جسمانی امتحان اسی ماہ شروع ہوگا اور سلیکشن مارچ 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
سب انسپکٹر کے 1218 افسران کی تربیت راجگیر اکیڈمی میں مکمل ہونے والی ہے، جبکہ 1799 عہدوں کے لیے تقرری کا اشتہار جاری ہے۔ بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب 19 پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی تربیت جاری ہے۔ 4300 ڈرائیور سپاہی عہدوں کی تقرری کے تحت تحریری امتحان منعقد ہو چکا ہے۔
مسٹرچودھری نے کہا کہ بہار میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے قائم کردہ سوشاسن کو مزید مضبوطی سے نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی قانون و انتظام کی عملی شکل زمین پر اتارنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ تمام اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹس باقاعدگی سے تھانوں میں عوامی دربار لگائیں اور سنگین مقدمات کا اسپیڈی ٹرائل یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہار میں کسی بھی سطح کے مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔
نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں 2005 سے تقرریوں کا عمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2005 سے 2020 تک 7.5 لاکھ سے زیادہ تقرریاں ہوئیں، جبکہ گزشتہ پانچ برسوں میں 11.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمت دی گئی۔ اسی سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو تقرر نامے دیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز