سخت سردی کے پیش نظر مختلف عوامی مقامات پر الاؤ کا انتظام کیا گیا
Awaz E Bihar••2 ویوز•1 منٹ پڑھیں
بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ، پٹنہ کی ہدایت پر، اضلاع اور شہری علاقوں میں 104 عوامی مقامات پر الاؤ جلائےجارہے ہیں، اور 26 مقامات پر نائٹ شیلٹربنائے گئے ہیں جہاں اب تک تقریباً 6755 لوگوں نے پناہ لی ہے۔ ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ سب ڈویژنل افسران سمیت اعلیٰ حکام کو باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ سردی کی لہر اور ٹھنڈ سے متعلق حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔