سردی سے بچاؤ کیلئے پٹنہ میں 107 مقامات پرالاؤ کانظم کیا گیا
Awaz E Bihar••1 ویوز•3 منٹ پڑھیں
پٹنہ (اے بی این) سرد لہر سے بچاؤ کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک پٹنہ صدر پھلواری شریف، داناپور اور دیگر سبھی سرکلوں میں پٹنہ جنکشن، پی ایم سی ایچ، راجندر نگر ٹرمنل، سگونا موڑ، کھگول اسٹیشن، سکریٹریٹ اور دیگر کل 107 نشان زد مقامات پر الاؤ کانظم کیاگیا ہے۔ ساتھ ہی غریب اور بے سہارلوگوں کے لیے نیو سکریٹریٹ گیٹ نمبر 3 شیخ پورہ موڑ، ہڑتالی موڑ، مچھلی مارکیٹ وغیرہ کل 26 مقامات پر نگر نگم کے ذریعہ تعمیر کردہ مستقل اور غیر مستقل رین بسیرا کاانتظام کیاگیا ہے۔ جس میں اب تک 7 ہزار 264 افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی آج ہی 509 لوگوں نے پناہ لیا۔ ساتھ ہی عام عوام سے بھی سرد لہر کی صورتحال میں آبدہ مینجمنٹ کے ذریعہ جاری ’کیا کریں کیا نہ کریں‘‘ پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ناگہانی صورتحال میں ضلع ایمرجنسی سنچالن کیندر پٹنہ، 0612-2210118 ، آفات مینجمنٹ محکمہ کے ٹال فری نمبر 1070یا ہیلتھ محکمہ کے ہیلپ لائن 104 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ پوری ریاست میں سردی کاقہر جاری ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ سے سردی نے قہر برپا کر رکھا ہے۔ پٹنہ میں بھی شدت کی سردی سے عوام پریشان ہیں۔ کہرا کی وجہ سے آمد وفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پٹنہ میں غریبوں ، بے سہاروں کو اس شدت کی سردی اور سرد لہر سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ نے مختلف چوک چوڑاہوں پر الاؤ کا انتظامات کئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق اب تک 107 مقامات پر الاؤ کانظم ہے۔پٹنہ کے گاندھی میدان میں تربیتی کیمپ چلانے والے اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے، ان کی تعداد 60 تک پہنچ گئی تھی، اور اس کی وجہ سے گاندھی میدان میں خاصی بھیڑ لگ گئی تھی، جس سے عوام کو خاصی تکلیف ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں کئی افراد اور تنظیموں نے تحریری شکایات درج کرائی تھیں۔ اس لیے مفاد عامہ میں ان تربیتی کیمپوں کو دیگھا گھاٹ اور کلکٹریٹ گھاٹ پر منتقل کیا گیا ہے۔ کوچنگ ادارے مختلف مسابقتی امتحانات کے لیے ان گھاٹوں پر طلبہ کو جسمانی مشقیں اور جسمانی تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔پٹنہ ضلع انتظامیہ نے واضح کیا کہ گاندھی میدان، پٹنہ میں صبح کی سیر، شام کی سیر، انفرادی یا نجی جاگنگ وغیرہ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ گاندھی میدان عام لوگوں کی سہولت کے لیے ایک اہم عوامی جگہ ہے، اور ضلع انتظامیہ باقاعدگی سے اس کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے اقدامات کرتی ہے۔