منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو بی جے پی کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو بی جے پی کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا

Awaz E Bihar•14 دسمبر، 2025 کو 04:32 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو بہار حکومت کے وزیر نتن نبین کو پارٹی کا قومی ورکنگ صدر مقرر کیا ہے۔
بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے اس فیصلے کی اطلاع قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے دی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے نتن نبین کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور قومی صدر جے پی نڈا نے بھی نتن نبین کو قومی ورکنگ صدر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
وزیراعظم مودی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’نتن نبین نے ایک محنتی کارکن کے طور پر اپنی شناخت قائم کی ہے۔ وہ ایک نوجوان اور محنتی رہنما ہیں جن کے پاس تنظیمی تجربہ ہے اور بہار میں وہ کئی بار رکنِ اسمبلی اور وزیر کے طور پر شاندار خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے لگن سے کام کیا ہے۔ وہ اپنے رویے اور زمینی سطح پر کام کرنے کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی توانائی اور وابستگی آنے والے وقت میں ہماری پارٹی کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہیں بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر بننے پر مبارکباد۔واضح رہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد پارٹی صدر جے پی نڈا کو وزیرِ صحت بنایا گیا تھا، جس کے بعد نئے قومی صدر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔ جے پی نڈا 2020 میں پارٹی کے قومی صدر بنے تھے اور ان کی مدت صدارت جون 2024 تک تھی۔ نتن نبین کو یہ ذمہ داری پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنے اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کو مؤثر بنانے میں ان کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔ ان کی تقرری کو بہار کی سیاست میں بی جے پی کے تنظیمی پھیلاؤ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے قومی ورکنگ صدر کے طور پر نتن نبین کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی ان تمام قیاس آرائیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے جن میں کئی سینئر رہنماؤں کے نام زیرِ غور تھے۔ نتن نبین کی تقرری کے ذریعے بی جے پی نے ذات پات کے سیاسی توازن کو بھی مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بی جے پی کے نئے صدر کائستھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس برادری سے پارٹی میں اعلیٰ عہدوں پر رہنماؤں کو لانے کی بات طویل عرصے سے جاری تھی۔ ساتھ ہی آئندہ مغربی بنگال اور 2027 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں نتن نبین کا کردار بھی اہم ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز