منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سالگرہ کے بہانے دو پرانے دوست نتیش و شکونی کی ملاقات
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سالگرہ کے بہانے دو پرانے دوست نتیش و شکونی کی ملاقات

Awaz E Bihar•4 جنوری، 2026 کو 06:00 PM•0 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 04 جنوری (اے بی این) بہار کی سیاست میں کبھی قدآور رہنما رہے اور موجودہ نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے والد شکونی چودھری کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے پرانے دوست وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت نے اس تقریب کو خاص بنا دیا۔ دارالحکومت پٹنہ میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش گاہ پر منعقد سالگرہ کی تقریب میں شکونی چودھری اور نتیش کمار کی ملاقات کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ دونوں رہنما سال 1994 میں جارج فرنانڈس کی قیادت میں قائم ہونے والی سمتا پارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے۔ بہار میں سمتا پارٹی، جنتا دل سے الگ ہونے والے ان رہنماوں پر مشتمل تھی جو اس وقت کے وزیر اعلیٰ لالو پرساد کے سیاسی طریقوں سے متفق نہیں تھے۔
اس دور میں لالو پرساد کے ایم وائی (مسلم۔یادو) سماجی مساوات کے مقابلے میں کوئری۔کرمی مساوات سامنے آئی، جس میں کرمی طبقے کے نمائندہ نتیش کمار اور کوئری طبقے کے رہنما شکونی چودھری تھے۔ سال 2005 میں جب نتیش کمار پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے تو اس لو (کرمی) اورکش (کشواہا) برادری کے ووٹوں کا نمایاں کردار رہا۔ آج شکونی چودھری کی سالگرہ کے بہانے جب دونوں رہنما ملے تو لوگوں نے کہا کہ لو۔کش کی جوڑی ایک ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔
ان دونوں قدآور رہنماؤں کے سنگم کے گواہ بنے صوبے کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج 'ایکس' پر لکھا کہ میرے قابل احترام والد شکونی چودھری جی کو 90ویں یومِ پیدائش کے مبارک موقع پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ انہوں نے کہاکہ پتا جی! آپ کی شفقت بھری دعائیں، نظم و ضبط، قربانی اور زندگی کی قدروں سے لبریز رہنمائی ہی ہمارے لیے تحریک کا روشن مینار ہے۔ دعا ہے کہ آپ لمبی عمر پائیں اور بہترین صحت کے ساتھ ہم سب پر اپنی عنایات ہمیشہ قائم رکھیں، یہی خدا سے دعا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز