منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں سردی و شدید کہرے کا قہرجاری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں سردی و شدید کہرے کا قہرجاری

Awaz E Bihar•10 جنوری، 2026 کو 06:50 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ :(اے بی این ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں سرد لہر جاری ہے۔ کئی اضلاع میں صبح 10 بجے تک کہرا چھایا رہا جس سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے نظر آئے۔ بکسر، مونگیر، چھپرا، پٹنہ، فوربس گنج، سہرسہ، دربھنگہ اور ارول میں سرد دن کے حالات برقرار رہے، جبکہ چھپرا میں سرد لہر کا اثر دیکھا گیا۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے شیخ پورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ سبور (بھگلپور) میں سب سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شدید کہرے کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد بصارت کم ہوکر40 میٹر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کو بھی سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ شمالی اور جنوب مغربی بہار میں سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، کشن گنج، سپول، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور مدھے پورہ کے لیے شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں حد بصارت نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔بہار میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ اس دوران مغربی ہواؤں نے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے۔ ہر طرف لوگ ٹھرتے نظر آرہے ہیں جس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوری کے آغاز سے ہی موسم کا مزاج بدل گیا تھا۔ ٹھنڈ، سرد لہر، کولڈ ڈے اور شدید کہرے کی وجہ سےعام زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ صبح اور رات گئے کہرا اتنا شدید ہو رہا ہے کہ سڑکوں پر چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال 10 جنوری کو بھی پورے دن برقرار رہ سکتی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری ریاست میں سرد لہر جاری ہے۔ کئی اضلاع میں صبح 10 بجے تک کہرا چھایا رہا جس سے لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے کتراتے نظر آئے۔ بکسر، مونگیر، چھپرا، پٹنہ، فوربس گنج، سہرسہ، دربھنگہ اور ارول میں سرد دن کے حالات برقرار رہے، جبکہ چھپرا میں سرد لہر کا اثر دیکھا گیا۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے شیخ پورہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ سبور (بھگلپور) میں سب سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شدید کہرے کی وجہ سے کئی علاقوں میں حد بصارت کم ہوکر40 میٹر رہ گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری کو بھی سردی اور کہرے سے راحت نہیں ملے گی۔ شمالی اور جنوب مغربی بہار میں سرد دن کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، مدھوبنی، کشن گنج، سپول، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور مدھے پورہ کے لیے شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں حد بصارت نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔
ریاست کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ جنوب مشرقی بہار کے کچھ اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں کم از کم درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری تک اضافہ ہوسکتا ہے تاہم پھر سے سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں کہرا بھی برقرار رہ سکتا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز