منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
بہار میں سردی کا قہر جاری، 15 جنوری تک سرد لہر اور گھنے کہرے کا الرٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

بہار میں سردی کا قہر جاری، 15 جنوری تک سرد لہر اور گھنے کہرے کا الرٹ

Awaz E Bihar•11 جنوری، 2026 کو 06:51 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 11 جنوری (اے بی این)دارالحکومت پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں اتوار کو دھوپ نکلنے کے باوجود سرد ہواؤں کے باعث شدید سردی اور کپکپی برقرار رہی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ریاست میں 15 جنوری تک سرد لہر اور گھنے کہرے کا اثر برقرار رہنے کے بعد 16 جنوری سے آہستہ آہستہ موسم میں راحت ملنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات مرکز کے مطابق 12 جنوری کو پورے بہار میں سرد لہر اور گھنے کہرے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 13 جنوری کو بھی حالات تقریباً اسی طرح برقرار رہیں گے۔ وہیں 14 جنوری کو جموئی،مونگیر، کھگڑیا، بھاگلپور اور بانکا کو چھوڑ کر باقی اضلاع میں سرد لہر اور گھنے کہرے کا یلوالرٹ نافذ کیا گیا ہے۔
15 جنوری کو مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفرپور، شیوہر، ویشالی، سمستی پور، دربھنگہ اور مدھوبنی اضلاع میں گھنے کہرے کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کا موسم مکمل طور پر خشک رہا، تاہم کئی اضلاع میں شدید سرد لہر درج کی گئی۔ پورنیہ، چھپرہ، دربھنگہ، ارریہ، مدھے پورہ، ویشالی، سہرسہ، ارول اور مونگیر کے کچھ علاقوں میں شدید سرد لہر کا اثر دیکھا گیا، جبکہ پٹنہ اور بھاگلپور کے بعض حصوں میں سرد لہر کی کیفیت بنی رہی۔
درجۂ حرارت کی بات کی جائے تو ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 14.2 سے 23.3 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 23.3 ڈگری سیلسیس زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت درج کیا گیا، جبکہ مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں سب سے کم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی بہار کے کئی حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کا اضافہ دیکھا گیا، جبکہ دیگر علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً مستحکم رہی۔
کم از کم درجۂ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ گیا جی میں ریاست کا سب سے کم کم از کم درجۂ حرارت 4.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست بھر میں کم از کم درجۂ حرارت 4.2 سے 10.8 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ جنوب مغربی بہار کے کئی علاقوں میں کم از کم درجۂحرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی آئی، جبکہ باقی علاقوں میں اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
کہرے نے عوامی زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم حدنگاہ مغربی چمپارن کے والمیکی نگر میں ریکارڈ کی گئی، جہاں حد نگاہ گھٹ کر محض 40 میٹر رہ گئی۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے کئی حصوں میں درمیانے سے گھنا کہرا چھائے رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں ایک سے تین ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم اس کے بعد درجۂ حرارت میں ایک بار پھر بتدریج کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو سردی اور کہرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوشیار اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز