منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں ضرورتمندوں اور غریبوں کے درمیا ن کمبل کی تقسیم
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر میں ضرورتمندوں اور غریبوں کے درمیا ن کمبل کی تقسیم

Awaz E Bihar•20 دسمبر، 2025 کو 01:40 PM•1 ویوز•3 منٹ پڑھیں

خدمت خلق بڑی عبادت ، اہل خیرحضرات اس کا رخیرمیں حصہ لیں: ناظم امارت شرعیہ


پٹنہ : ٹھنڈک کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،جو لوگ جھگی چھوپڑیوں میں رہتے ہیں ،رکشہ ،ٹھیلا چلاکر گذر بسر کرتے ہیں ،نہر کے باندھوں اور سڑکوں کے کنارے زندگی گذار رہے ہیں، ایسے لوگوں کی بڑی تعداد نہ صرف پٹنہ بلکہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ ومغربی بنگال کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں اس وقت پریشانیوں سے دوچار ہے ،جنہیں نہ تو صحیح طور پر گھر کا ٹھکانہ میسر ہے اور نہ ضرورت کے مطابق گرم کپڑے ،پریشانی کی اس گھڑی میں ایسے تمام لوگ جنہیں اللہ نے خوشحالی اورعافیت کی زندگی میسر فرمائی ہے ،ان کا ایمانی واخلاقی فریضہ ہے کہ اللہ کے ایسے بندوں کی راحت رسانی کے کام میں حصہ لیں اور اپنی اپنی سہولت کے اعتبار سے ایسے مجبور وں اور ضرو ت مندوں کی اس موقع پر کمبل اور گرم کپڑوں سے مدد کریں اورانہیں راحت پہونچائیں ،انسایت کی خدمت یقینا بڑی عبادت ہے ،قیامت کے دن اللہ اپنے بندوں سے سوال کریگا کہ میں مصیبت سے دوچار تھا تم نے میری مدد نہیں کی تو بندہ کہے گاکہ رب کریم تو کیسے مصیبت سے دوچار ہوسکتاہےتو تو خود مشکل کشا ہے تو اللہ فرمائیں گے کہ میرا فلاں بندہ مصیبت سےدوچار تھا اگر تو اس کی مدد کرتا تو تو مجھے اس کے پاس کھڑاپاتا ،یہ باتیں امارت شرعیہ کے ناظم جناب مولانا مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب نے مورخہ19؍دسمبر 2025ء کو امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر کے احاطہ میں رکشہ وٹھیلاچالکوں غریبوں اوربیواؤں کی بڑی تعداد کے درمیان کمبل تقسیم کرتے ہوئے کہیں ،انہوںنے کہا کہ امارت شرعیہ کے ذریعہ ہر سال شہر پٹنہ اوربہار ،جھارکھنڈ ،اڈیشہ و بنگال کے مختلف علاقوں میںبلاتفریق مذہب وملت ُضرورت مندوں کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کے درمیان کمبل اورگرم کپڑے کی تقسیم کئے جاتے ہیں ،جس سے یقینا ضرورت مندوںکو بڑی راحت ملتی ہے ،امسال بھی حضرت امیر شریعت مولانااحمدولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ کی ہدایت کے مطابق امارت شرعیہ کے ذریعہ کریسنٹ ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ مرشدآباد مغربی بنگال کے تعاون سے شہر پٹنہ کے ضرورتمندوں کے درمیان کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے لیکن ضروت مندوں کی تعدادکے اعتبار سے یہ ناکافی ہے ۔ضرورت ہے کہ اہل خیر حضرات اپنی زکوٰۃ وصدقات اور عطیات کی رقوم کے زریعہ اپنے اپنے علاقے میں اس کار خیر میں حصہ لیں۔جو لوگ خوداپنے طورپر خدمت انجام دے سکتےہوں وہ اپنے طور پر مستحقین تک گرم کپڑے اور کمبل وغیر ہ پہونچائیں۔
ناظم نے ذیلی دارالقضاء کے قضاۃ اور امارت شرعیہ کی تنظیموں کے ذمہ داران کوبھی متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں کمبل اور گرم کپڑوں کا نظم کر کے مستحقین کے درمیان تقسیم کر یں اور راحت رسانی کے اس کام میں اہل خیر کے تعاون سے حصہ لیں۔اور جو لوگ امارت شرعیہ کے واسطہ سے اس خدمت میں حصہ لینا چاہیں وہ ریلف فنڈ امارت شرعیہ کے درج ذیل اکاؤنٹ یا کیوآرکوڈ پر رقم بھیج کر اس کار خیر میں شامل ہوسکتے ہیں ۔
مرکزی دفتر میں کمبل کی تقسیم کے موقع پر کریسنٹ ایجوکیشنل اینڈویلفیرٹرسٹ مرشدآباد مغربی بنگال کے سکریٹری جناب صبیح الاسلام،سماجی خدمت گار جناب انور جمال صاحب پاٹلی پترا کالونی، مولانا محمد ابوالکلام شمسی معاون ناظم امارت شرعیہ ونگراں امارت پبلک اسکول ،مولانا ارشد رحمانی آفس سکریٹری امارت شرعیہ، مولانا محمد منہاج عالم ندوی آفس انچارچ پروجیکٹ مینجمنٹ ، مولانا محمد شارق رحمانی دفتر نظامت ، مولانامحمد صابر قاسمی انچارچ مکتبہ ، مولانا محمد مجاہدالاسلام قاسمی نائب انچارج مکتبہ ، مولانا محمد طارق رحمانی وغیرہ موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز