منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
زرعی روڈ میپ کے تحت فارم مشینری بینک کا قیام، کسانوں کو جدید زرعی آلات کا فائدہ ملے گا: رام کرپال
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

زرعی روڈ میپ کے تحت فارم مشینری بینک کا قیام، کسانوں کو جدید زرعی آلات کا فائدہ ملے گا: رام کرپال

Awaz E Bihar•30 دسمبر، 2025 کو 07:22 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 30 دسمبر (اے بی این ) وزیر زراعت رام کرپال یادو نے منگل کو کہا کہ زرعی روڈ میپ کے تحت فارم مشینری بینک قائم کیے جا رہے ہیں، جس کے ذریعے کسانوں کو کھیتی کے ہر مرحلے میں جدید زرعی آلات بروقت اور آسانی سے دستیاب ہو سکیں گے۔
وزیر زراعت نے آج ایک بیان جاری کر کہا کہ بہار حکومت کا واضح عزم ہے کہ ریاست کا ہر کسان، بالخصوص چھوٹے اورمعمولی کسان، جدید، سائنسی اور منافع بخش کھیتی سے جڑ سکے۔ اسی مقصد کے تحت زرعی روڈ میپ کے تحت فارم مشینری بینک قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کسانوں کو کھیتی کے تمام مراحل میں جدید زرعی مشینری بروقت میسر آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ جوتائی سے لے کر بوائی، روپنی، کٹائی اور تھریشنگ تک کھیتی کی ہر اہم سرگرمی میں وقت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ فارم مشینری بینک کے ذریعے جدید زرعی آلات کی دستیابی یقینی ہوگی، جس سے نہ صرف کھیتی کی لاگت میں کمی آئے گی بلکہ فصل کے معیار اور پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ کسانوں کی محنت کو عزت دینے اور انہیں خودکفیل بنانے کی سمت ایک مضبوط قدم ہے۔
رام کرپال یادو نے بتایا کہ فارم مشینری بینک کے قیام کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے کی پروجیکٹ لاگت مقرر کی گئی ہے۔ مقامی فصلوں کے نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے جوتائی، بوائی/روپنی، ہارویسٹنگ اور تھریشنگ سے متعلق ہر زرعی عمل کے لیے کم از کم ایک ایک جدید مشین شامل کرنا لازمی ہوگا۔ اس منصوبے کے تحت کل پروجیکٹ لاگت کا 80 فیصدتک، زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ روپے کی سبسڈی ریاستی حکومت کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے تاکہ کسانوں اور کسان گروپوں پر مالی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں ریاست کے ہر ضلع میں ایک ایک فارم مشینری بینک قائم کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس طرح بہار بھر میں کل 38 فارم مشینری بینک قائم کیے جائیں گے، جس سے زرعی میکانائزیشن کو نئی رفتار ملے گی اور بروقت کھیتی کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیرِ زراعت کے مطابق اس منصوبے سے جیویکا کے سیلف ہیلپ گروپس، گرام سنگٹھن، کلسٹر فیڈریشن، آتما سے منسلک فارمر انٹرسٹ گروپس، نابارڈ یا قومی بینکوں سے وابستہ کسان کلب، کسان پیداوار تنظیمیں، کسان پیداوار کمپنیاں، سیلف ہیلپ گروپس اورپیکس کو فائدہ پہنچے گا۔
رام کرپال یادو نے کہا کہ فارم مشینری بینک اسکیم بہار میں جدید، مشینی اور پائیدار زرعی نظام کی مضبوط بنیاد رکھے گی۔ اس سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ دیہی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پہل بہار کو زرعی شعبے میں ایک نمایاں ریاست کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز