منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ریاست کی خوشحالی پر حکومت کی توجہ مرکوززراعت پر خصوصی نظر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ریاست کی خوشحالی پر حکومت کی توجہ مرکوززراعت پر خصوصی نظر

Awaz E Bihar•21 جنوری، 2026 کو 05:38 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 21 جنوری،:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمریدھی یاترا کے دوران آج زیر تعمیر بس اسٹینڈ میدان سے سارن ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو سب سے ترقی یافتہ ریاست کے زمرے میں شامل کر نے کے لیے سات نشچے 3 پروگرام نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے 3 کے اہم مقاصد میں ایک مقصد ’زراعت کی رفتار ، ریاست خوشحالی ‘بھی شامل ہے ۔ اس کے تحت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے سال 2024سے 2029 کے لیے تشکیل چوتھے ایگریکلچر روڈ میپ کا تیزی سے لاگو کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی مکھانہ کے لیے روڈمیپ بنا کر مکھانہ کی پیدا وار اور پروسیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ ڈیری اور ماہی پروری پر خاص طور سے زور دیا جار ہا ہے اور ریاست کے تمام گائوں میں دودھ پیداوار کمیٹیوں کی تشکیل اور ہر پنچایت میں سدھا فروخت سینٹر قائم کیے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی ہر کھیت تک آبپاشی کا پانی پہنچانے کے کام کواور آگے بڑھایا جار ہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہ کے اس سے ایک جانب ریاست میں جہاں زراعت کا فروغ ہو گا وہیں دوسری جانب کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی ۔
جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرگتی یاترا کے دوران جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ،ان پر تیزی سے عمل کریں ۔ سات نشچے 2 کے تحت جو منصوبے چلائے جارہے ہیں ان پر بہتر طریقہ سے عمل درآمد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سات نشچے 3 کے تحت جن اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر عمل درآمد کو مزید موثر انداز میں شروع کریں۔افسران پورے عزم اور حساسیت کے ساتھ ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بھلائی کے لیے کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے متعدد سکیمیں نافذ کی جا رہی ہیں۔حکومت کے ذریعہ عوامی مفاد میں کیے گیے کام کو عوام تک پہنچائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے اگلے 5 سالوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ریاست میں صنعت لگانے اور خود روزگار کرنے والوں کئی طرح کی سہولت دے کر حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرر ہی ہے ۔ ریاست میں صنعت لگانے کے لیے حکومت صنعت خصوصی طور سے پیکج دیا جارہا ہے ۔ اس سے ریاست میں صنعت لگانے والے ادیمیوں کوکو کافی مدد ملے گی۔ تمام اضلاع میں صنعتیں لگانے کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا مقصد بہار میں صنعتوں کو مزید فروغ دینا، بہار کے نوجوانوں کو ہنر مند اور خود انحصار بنانا اور انہیں روزگار مل سکے اور ان کا مستقبل کو محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ پالیسی بنائی گئی ہے تاکہ نوجوان اپنا روزگار شروع کرسکیں ۔ ہماری ریاست کے نوجوان ہنر مند اور اہل ہوں اس کے لیے ہم لوگ کام کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں نے بہار کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل کرنے کے لیے سات نشچے 3 کے پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔ سات نشچے 3 کا ساتواں جز ’سب کا سمان زندگی آسان‘کا بنیادی مقصدریاست کے تمام شہریوں کی روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔ ہم اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہم ریاست کے تمام شہریوں کی سہولت کا خیال رکھتے ہیں۔ ان کی زندگیوں کو آسان اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ تمام افسران حساسیت کے ساتھ منصوبوں پر عمل درآمد کریں، تاکہ بہار کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں کے زمرے میں شامل کیا جاسکے۔
جازئہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے دوران اعلان کر دہ مختلف منصوبوں کے بارے میں افسران سے جانکاری حاصل کی۔ جائزہ میٹنگ کے دوران، سارن ضلع کے ڈی ایم مسٹر ویبھو سریواستو نے پرگتی یاترا سے متعلق اسکیموں اور سات نشچے-2 کے منصوبوں، اورسات نشچے-3 کے منصوبوں کے نفاذ کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے وزیراعلیٰ کو تفصیلی معلومات فراہم کی۔ ڈی ایم نے ضلع میں کیے جارہے دیگر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔
جائزہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری ، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیرجناب وجے کمار چودھری، لیبر وسائل کے وزیر جناب سنجے سنگھ ٹائیگر سمیت دیگر عوامی نمائندے ، چیف سکریٹری مسٹر پرتئے امرت، ڈی جی پی مہم ، اسپیشل ٹاسک فورس ساتھ ڈی جی پی اسپیشل برانچ مسٹر کندن کرشنن، متعلقہ محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، سارن ڈویژن کے کمشنر مسٹر منش کمار ، سارن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس مسٹر نلیش کمار،سارن کے ڈی ایم مسٹر ویبھو سریواستو، ایس ایس پی مسٹر وینیت کمار سمیت دیگرافسران مود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز