منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پابندعہد
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پابندعہد

Awaz E Bihar•21 جنوری، 2026 کو 07:19 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 21 جنوری:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سمریدھی یاترا کے دوران سارن ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے افسران سے پرگتی یاترا کے دوران کیے گئے اعلانات پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کام کو تیزی سے مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے رادھے کرشن جیویکا مہیلا سنکول سنگھ کے ذریعہ چلائے جارہے ’دیدی کا سلائی گھر‘ ٹریننگ اور میکنگ سینٹر کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد، وزیر اعلیٰ نے دیدی کے سلائی گھر، ٹریننگ و تیار کیے جانے والے سینٹر کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ محکمہ دیہی ترقیات کے تحت بہار دیہی جیویکو پارجن پروموشن کمیٹی ،جیویکا کے ذریعہ بلاک دفتر، بڑا تیلپا، چھپرا کے احاطے میں قائم اس سنٹر سے کل 60 خواتین منسلک ہیں۔ سیلائی سینٹر کی خواتین نے وزیر اعلیٰ کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ آپ کے ذریعہ شروع کی گئی وزیر اعلیٰ خواتین کی روزگارا سکیم ہم سب کے لیے تحفہ ثابت ہوا ہے۔ تمام بے روزگار خواتین روزگار سے منسلک ہو چکی ہیں۔ آپ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے ۔ اس سے خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے ۔ اس کے لیے ہم سب آ پ کے مشکور ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مختلف محکموں کے ذریعہ بلاک دفتر احاطہ میں لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں ذریعہ حمایت یافتہ 11,985 سیلف ہیلپ گروپ کو پروجیکٹ اور بنکوں کے ذریعہ مالی مدد 2ارب 7 کروڑروپے کا علامتی چیک ،چشمہ ، ہیئرنگ پیڈ وغیرہ مستفیدوں کو دیا۔ بہار اسمال انٹرپرینیور اسکیم، وزیر اعلیٰ کنیا ویواہ منڈپ منصوبہ، جیویکا کیڈروں کا اعزازیہ دوگنیا کرنا، کسان صلاح کار کے اعزازیہ میں اضافہ، کینسر کے تحفظ کے تحت 694 اسامیاں نکالنا، حمل میں کینسر کو روکنے ، سماجی تحفظ پنشن منصوبہ کے تحت۔ بوڑھوں، معذوروں اور بیواؤں کو 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کرنے، آرٹسٹ پنشن اسکیم کے تحت بہار میں پہلی مرتبہ سینئر فنکاروں کے3ہزار روپے ماہانہ پنشن کا اعلان، اساتذہ کی بھرتی میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن کا فائدہ ،دینے ، وزیر اعلیٰ روزگار منصوبہ شروع کر نے وغیرہ کے تعلق سے مستفیدوں نے وزیر اعلیٰ کاشکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سرکاری صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ،چھپرا کے نام پلیٹ کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے چھپرا ضلع میں کرائے جارہے مختلف کاموں کی پیش رفت کی جانکاری لی اور تیزی سے کام مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احاطہ میں منعقد پروگرام کے دوران ریمورٹ کے توسط سے نام کی تختی کی نقاب کشائی کر کے سارن ضلع کے لیے 451کروڑ روپے کے 45منصوبوں کا سنگ بنیاد اور 87 کروڑ روپے کی 24 منصوبوں کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ صنعتی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی نو تعمیر عمارت کا معائنہ کیا ۔ اس دوران کلاس روم ، مکینکل ڈیزل ورک شاپ ، الیکٹرک ورکشاپ وغیرہ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود طلبا سے بات کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ اچھی طرح سے پڑھائی کریں ، ٹریننگ حاصل کریں ہماری نیک خواہشات ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری ، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیرجناب وجے کمار چودھری، لیبر وسائل کے وزیر جناب سنجے سنگھ ٹائیگر سمیت دیگر عوامی نمائندے ، چیف سکریٹری مسٹر پرتئے امرت، ڈی جی پی مہم ، اسپیشل ٹاسک فورس ساتھ ڈی جی پی اسپیشل برانچ مسٹر کندن کرشنن، سڑک تعمیرات محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال ، صنعت محکمہ کے سیکریٹری مسٹر کندن کمار ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، سارن ڈویژن کے کمشنر مسٹر منش کمار ، سارن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس مسٹر نلیش کمار،ڈی ایم مسٹر ویبھو سریواستو، ایس ایس پی مسٹر وینیت کمار سمیت دیگرافسران مود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•1 ویوز