منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ہاتھرس سانحے کی دوبارہ جانچ ہونی چاہیے: الکالامبا
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

ہاتھرس سانحے کی دوبارہ جانچ ہونی چاہیے: الکالامبا

Awaz E Bihar•21 مئی، 2026 کو 04:35 PM•10 ویوز•3 منٹ پڑھیں

کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر خواتین کے استحصال کے واقعات پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش کے ہاتھرس اجتماعی عصمت دری (گینگ ریپ) معاملے پر بنی ڈاکومینٹری میں کئی حقائق اور ثبوت سامنے آئے ہیں، لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوئی ہے، اس لیے پورے معاملے کی دوبارہ جانچ کرائی جانی چاہیے۔
مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہاتھرس میں 14 ستمبر 2020 کو ایک دلت دوشیزہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ ہوا تھا اور 29 ستمبر کو اس کی موت ہو گئی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 30 ستمبر کی آدھی رات کو پولیس نے خاندان کی رضامندی کے بغیر لاش کی آخری رسومات ادا کر دیں، جس سے پورے معاملے پر سنگین سوالات کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کی ایک نہ سنی نیز خاندان کے افراد کو مبینہ طور پر گھر میں محصور کر دیا گیا اور بیٹی کا چہرہ تک نہیں دیکھنے دیا گیا۔ محترمہ لامبا نے الزام لگایا کہ اس وقت لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو متاثرہ خاندان سے ملنے سے روکا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت خاندان تک پہنچنے دیا گیا ہوتا تو انصاف کا عمل مختلف ہو سکتا تھا۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ہاتھرس معاملے پر بنی دستاویزی فلم میں شامل ایک ماہرِ امراضِ نسواں نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ کو ہسپتال لانے سے پہلے ثبوت مٹا دیے گئے تھے نیز اسے نہلایا اور صاف کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکومینٹری میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی ریڑھ کی ہڈی (اسپائنل کارڈ) ٹوٹ گئی تھی اور اسے گھسیٹا گیا تھا، لیکن اسے ایمبولینس اور اسٹریچر تک فراہم نہیں کیا گیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ متاثرہ نے موت سے پہلے اپنے ساتھ ہوئے واقعے کی معلومات دی تھی، لیکن اس کے بیان کو کافی اہمیت نہیں دی گئی۔
محترمہ لامبا نے کہا کہ ہاتھرس جیسے سنگین معاملے میں پولیس کے کردار پر سوال اٹھے ہیں اور اگر وقت پر شواہد اکٹھے کیے گئے ہوتے نیز اہم ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے ہوتے تو دوشیوں کو سزا مل سکتی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ڈاکومینٹری میں سامنے آئے حقائق کی بنیاد پر اتر پردیش پولیس اب تک کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مارچ 2023 کو عدالت نے اس معاملے کے چار ملزمان میں سے تین کو بری کر دیا تھا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ معاملے کی جانچ کمزور کی گئی، جس کی وجہ سے انصاف متاثر ہوا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•19 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز