منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
حجاب تنازعہ: ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت، نتیش حکومت نے دیا تیسرا موقع
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

حجاب تنازعہ: ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت، نتیش حکومت نے دیا تیسرا موقع

Awaz E Bihar•3 جنوری، 2026 کو 07:16 PM•1 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ : (اے بی این ) حجاب تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والی ڈاکٹر نصرت پروین کو نتیش حکومت نے ملازمت جوائن کرنے کا ایک اور موقع دیا ہے۔ 31 دسمبر کی آخری تاریخ تک نصرت نے اپنی ڈیوٹی جوائن نہیں کی تھی۔ جمعہ (2 جنوری) کے روز ایک بار پھر محکمہ صحت نے جوائن کرنے کی مدت میں توسیع کر دی۔
اب آیوش ڈاکٹر نصرت 7 جنوری تک ملازمت جوائن کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ 15 دسمبر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حتمی طور پر منتخب ڈاکٹروں کے درمیان تقرری نامے تقسیم کیے تھے۔ اس تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹر نصرت کا حجاب ہٹاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد یہ معاملہ پورے ہندوستان میں موضوع بحث بن گیا تھا۔
ڈاکٹر نصرت کو 20 دسمبر 2025 تک ڈیوٹی جوائن کرنی تھی۔ لیکن حجاب تنازعہ کے بعد انہوں نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ اس کے بعد حکومت بہار نے انہیں 31 دسمبر تک دیوٹی جوائن کرنے کی مہلت دی تھی، اس تاریخ کو بھی ڈاکٹر نصرت نے ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ اس کے بعد نتیش حکومت نے ایک بار پھر جوائننگ کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 7 جنوری کر دی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹر نصرت 7 جنوری کو ڈیوٹی جوائن کرتی ہیں یا نہیں؟
واضح رہے کہ پٹنہ کے سرکاری طبی کالج اور ہاسپٹل کے پرنسپل ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ آیوش ڈاکٹر نصرت پروین کے اہل خانہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی ڈیوٹی جوائن کریں گی۔ ڈاکٹر نصرت اسی کالج میں فرسٹ ایئر کی پوسٹ گریجویٹ طالبہ ہیں۔ ڈاکٹر رحمٰن نے میڈیا کو یہ بھی بتایا تھا کہ نصرت کہ اہل خانہ نے تصدیق کی تھی وہ ہفتہ (3 جنوری) کو ڈیوٹی جوائن کریں گی۔ حالانکہ ان کی جوائننگ کی خبر اب تک نہیں آئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر نصرت کی ملازمت محکمہ صحت سے زیادہ ایک سیاسی معاملہ بن چکی ہے۔ سیاسی جنگ اور الزامات کے درمیان نصرت اور ان کا پورا خاندان خاموش ہے۔ بہار کے گورنر عارف محمد خان نے بھی انہیں ملازمت جوائن کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے انہیں 3 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کر دی تھی۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•27 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز