منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
ضلع سطح پر اردو کے فروغ سے متعلق منصوبوںپر جلد عمل درآمد کریں: ایس ایم پرویز عالم
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

ضلع سطح پر اردو کے فروغ سے متعلق منصوبوںپر جلد عمل درآمد کریں: ایس ایم پرویز عالم

Awaz E Bihar•16 دسمبر، 2025 کو 05:38 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ ( پریس ریلیز)اردو ڈائرکٹوریٹ، محکمہ کا بینہ سکریٹریٹ، پٹنہ کے ڈائرکٹر چیمبر میں آج ریاستی سطح کی جائزہ میٹنگ ایس ایم پرویز عالم ، ڈائرکٹر ، اردو ڈائرکٹوریٹ، پٹنہ کی صدارت میںمنعقد ہوئی۔ میٹنگ میں بہار کے سبھی اضلاع کے انچارج افسران یا ان کی عدم موجودگی میں اختیار یافتہ اردو عملہ نے شرکت کی۔ ڈائرکٹر موصوف نے بہار کی دوسری سرکاری زبان اردو کےفروغ اور عملی نفاذ سے متعلق نیز سبکدوش اردو عملے کے ریٹائرمنٹ وظائف ، محکمہ جاتی کارروائیاں، قانونی معاملات سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا۔سبھی ضلع اردو زبان سیل کے انچارج افسران اور اختیار یافتہ اردو عملے نےمذکورہ کاموں سے متعلق مطلوبہ رپورٹ مجوزہ فارم میں اردو ڈائرکٹوریٹ کو فراہم کرائیں۔ڈائرکٹر موصوف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے اردو کے فروغ سے متعلق کاموںگفتگو کی اور ضروری ہدایات دیں۔ساتھ ہی سبھی ضلع میں سبکدوش اردو عملے کے پنشن اور ریٹائرمنٹ بینیفٹ سے متعلق تازہ ترین رپورٹ ، محکمہ جاتی کارروائی اور قانونی معاملات سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا۔ڈائرکٹر موصوف نے تمام اضلاع کے انچارج افسروں کو ہدایت دی کہ فروری تک مالی سال 2025-26میںجہاں بھی ابھی تک فروغ اردو سمینار و مشاعرہ اور ورکشاپ،اردو داں طلبا حوصلہ افزائی مسابقہ مقابلہ اور اردو نامہ کی اشاعت کا کام انجام دیا جا سکا ہے وہ جلد سے جلد اس کوکام کو کرالیں۔ تاکہ بل وغیرہ کی ادائیگی میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈائرکٹر موصوف نے ضلع کے سبھی اردو افسران و ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے سبھی پروگرام پرنہایت شفافیت اور دیانت داری کے ساتھ عمل درآمد کریں۔ انہوں نے کئی اہم نکات پر نہایت سنجیدہ اور مفید باتیں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فروغ اردو سمینار میں ضلع کے دانشوران اردو، پروفیسران ،صدر شعبہ اور صحافی حضرات کو اہمیت کے ساتھ اپنی تقریب کا حصہ بنائیں۔ انہیں بحیثیت مقالہ خواں اور مہمان خصوصی و مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کے لئے مدعو کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشاعرہ کی محفل کے لئے اچھے شعرا کا انتخاب کریں ۔ جناب ایس ایم پرویز عالم نے کہا کہ اردو داں طالب علم حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت تقریری مسابقے کےلئے جج کا پینل تیار کرنےیا ان کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جس کالج، اسکول یا مدرسہ کے طلبا وطالبات مقابلے میں شریک ہوں وہاں کے اساتذہ کو اس فہرست سے الگ رکھیں۔ انھوں نے تمام انچارج افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی ورہنمائی میں اردو کی تقاریب کو انجام دیں۔ ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور ڈی ڈی سی جیسے سینئر افسران کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مقدور بھر کوشش کریں۔ ان کی موجودگی سے تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔کلمات تشکر کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹری ششی بھوشن شرما ،انڈر سکریٹری منیش کمار،راج بھاشا افسر(اردو) محمد اکبر علی سمیت دیگر متعلقہ عملے موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز