منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
آئندہ پانچ برسوں میں بہار کی فی کس اوسط آمدنی دوگنی ہوگی: گورنر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

آئندہ پانچ برسوں میں بہار کی فی کس اوسط آمدنی دوگنی ہوگی: گورنر

Awaz E Bihar•2 فروری، 2026 کو 05:55 PM•0 ویوز•5 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 2 فروری (اے بی این) گورنر عارف محمد خان نے ریاست کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے تئیں ریاستی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ "دوگنا روزگار، دوگنی آمدنی" پروگرام کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں ریاست کی فی کس اوسط آمدنی دوگنی ہو جائے گی۔
گورنر مسٹر خان نے بجٹ اجلاس کے پہلے دن بہار قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی آئندہ حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا اور کہا کہ 2025-2030 کی مدت کے لیے "سات نشچئے-3" کے تحت پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے نشچئے "دوگنا روزگار، دوگنی آمدنی" کے تحت ریاست کی فی کس آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اپنے خطاب میں گورنر نے کہا کہ دوسرے نشچئے "خوشحال صنعت، مضبوط بہار" کے تحت ریاست میں صنعتوں کے قیام پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع میں صنعتی علاقے قائم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تیسرے نشچئے "زراعت میں پیش رفت، ریاست کی خوشحالی" کے تحت زراعت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ کسانوں کی آمدنی میں مزید اضافہ ہو سکے۔
مسٹر خان نے کہا کہ چوتھا نشچئے "اعلیٰ تعلیم، روشن مستقبل" ہر بلاک میں ماڈل اسکول اور ڈگری کالج کھولنے اور پٹنہ میں ایک نئے ایجوکیشن سٹی کی تعمیر کاراستہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں نشچئے "آسان، صحت مند اور محفوظ زندگی" کے تحت بلاک سطح کے کمیونٹی ہیلتھ مراکز کو خصوصی طبی مراکز میں اور ضلع سطح کے اسپتالوں کو سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں تبدیل کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ چھٹے نشچئے "مضبوط بنیاد، جدید توسیع" کے تحت منصوبہ بند شہری ترقی، نئے ایکسپریس ویز کی تعمیر، دیہی سڑکوں کی توسیع اور سیاحتی شعبے کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ وہیں ساتواں نشچئے "سب کا احترام، زندگی آسان" حساس اور جوابدہ انتظامیہ کے ذریعے تمام شہریوں کی زندگی کو آسان، محفوظ اور سہل بنانے پر مرکوز ہے۔
گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بہار کو مکمل تعاون حاصل ہو رہا ہے، جس سے ریاست کی ترقی کو رفتار ملی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگلے پانچ برسوں میں ترقیاتی کام مزید تیز ہوں گے، جس کے نتیجے میں بہار ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاستوں میں شامل ہوگا اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مسٹر خان نے انصاف کے ساتھ ترقی کے اصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سماج کے تمام طبقات اور خطوں کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے حکومت کی ترقیاتی کوششوں میں تمام اراکین سے تعاون کی توقع ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ تمام اراکین اسمبلی اجلاس کے انعقاد میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔
"سات نشچئے" کے سابقہ مراحل کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 24 نومبر 2005 کو حکومت کی تشکیل کے بعد ہر گھر تک بجلی، نل جل، بیت الخلا اور سڑک رابطے جیسی اسکیمیں شروع کی گئیں، جو اب مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018 تک ہر گھر تک بجلی پہنچا دی گئی ہے اور اب اسے انتہائی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور جو لوگ خواہش مند ہیں، ان کے گھروں پر سولر پینل بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔
گورنر نے بتایا کہ سال 2020 سے "سات نشچئے-2" کے تحت دیہی سولر اسٹریٹ لائٹس، ہر کھیت تک سینچائی کا پانی، مفت ادویات اور وزیر اعلیٰ بال ہردئے علاج اسکیم جیسے منصوبوں پر کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے ترقی کے مراحل میں ہیں اور ان کے تحت باقی ماندہ کام جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔
مسٹر خان نے کہا کہ "سات نشچئے-2" کے تحت حکومت نے 2020 میں 10 لاکھ سرکاری نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، اور اس کے تحت 2025 کے اختتام تک 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور 40 لاکھ افراد کو روزگار ملا، جس سے مجموعی طور پر 50 لاکھ نوجوان مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد اگلے پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوکریوں اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گورنر نے کہا کہ تمام شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی "پرگتی یاترا" کے تحت ضلع سطح پر ترقی میں پائی جانے والی کمی کو دور کرنے کے لیے 430 نئی اسکیموں کومنظوری دی گئی، جن پر تمام اضلاع میں کام شروع ہو چکا ہے۔
گورنر مسٹر خان نے کہا کہ مرکزی حکومت بہار کو مسلسل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 کے مرکزی بجٹ میں بہار کے لیے سڑک، صنعت، صحت، سیاحت اور سیلاب کنٹرول کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ فروری 2025 کے بجٹ میں مکھانا بورڈ کے قیام، نئے ہوائی اڈوں اور مغربی کوشی نہر کے لیے مالی امداد کے اعلانات کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برس بہار میں منعقدہ کھیلوں انڈیا یوتھ گیمز صوبے کے لیے باعث فخر تھے، اور اس موقع پر گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•2 ویوز