منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
جادوپور یونیورسٹی پر تبصرے سے متعلق تنازعہ مین شدت، ممتا بنرجی کا وزیر اعظم پر جوابی حملہ
  1. ہوم
  2. سیاست
سیاست

جادوپور یونیورسٹی پر تبصرے سے متعلق تنازعہ مین شدت، ممتا بنرجی کا وزیر اعظم پر جوابی حملہ

Awaz E Bihar•24 اپریل، 2026 کو 04:38 PM•3 ویوز•2 منٹ پڑھیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جادوپور یونیورسٹی کے طلبہ پر کیے گئے ایک تبصرہ کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تعلیمی ادارے اور ذہین طلبہ کی توہین ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ نے جمعہ کے روز اپنے واٹس ایپ چینل پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم کی شائستگی اور آداب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جادوپور یونیورسٹی جیسے ممتاز ادارے کے طلبہ کے بارے میں اس طرح کی بات کہنا نامناسب ہے۔ممتا بنرجی نے کہا، یہ پوچھتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ کیا آپ کے نزدیک جادوپور یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبہ کو بیان کرنے کا یہی طریقہ ہے؟ کیا آپ اس بہترین تعلیمی مرکز کی توہین تک جا سکتے ہیں؟ کیا آپ اتنی نچلی سطح تک گر چکے ہیں؟
یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعظم نے جادوپور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں ملک مخالف نعرے لکھے جانے کا الزام لگایا تھا اور ریاستی حکومت پر ادارے کی وقار کے تحفظ میں ناکام رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔ممتا بنرجی نے یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جادوپور یونیورسٹی مسلسل قومی سطح کی درجہ بندی میں اعلیٰ مقام حاصل کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال کرنا اور تنقیدی سوچ تعلیم کا حصہ ہے، نہ کہ بد نظمی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کا احتجاج جمہوریت کا فطری اظہار ہے اور اسے جمہوری نظام کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی بد نظمی اختیارات کے غلط استعمال اور جوابدہی کی کمی سے پیدا ہوتی ہے۔ کسانوں کے مسائل، منی پور کی صورتحال اور دیگر امور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔
ممتا بنرجی نے کہا، بد نظمی کا مطلب یہ ہے کہ انصاف کے بجائے بلڈوزر کو اقتدار کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے۔ بد نظمی تب ہوتی ہے جب کسان مر رہے ہوں اور ان کی آواز کو دبایا جائے۔ بد نظمی کا مطلب یہ بھی ہے کہ میڈیا کا سامنا کرنے سے انکار کیا جائے، جوابدہی سے بچا جائے اور سوالوں کے جواب نہ دیے جائیں۔
انہوں نے سری اربندو گھوش کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ریاست اور تعلیمی اداروں کی شبیہ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی
سیاست

ہمیں ماریں، دھمکائیں یا ڈرانے کی کوشش کریں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•19 ویوز
پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی
سیاست

پچیس سال کی عوامی خدمت کا سفر ذاتی تشہیر کا موقع نہیں، وکست بھارت کے عزم کو دہرانے کا دن: مودی

Awaz E Bihar•7 اکتوبر، 2026•9 ویوز
مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی
سیاست

مودی نے ووٹ چوری کرکے ملک کو ہائی جیک کر لیا ہے: راہل گاندھی

Awaz E Bihar•6 اکتوبر، 2026•8 ویوز