منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
کے وائی سی دہشت کا راج! شناخت کے نام پر سرکاری شکنجہ، عام آدمی کاغذوں میں قید, نزہت جہاں
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

کے وائی سی دہشت کا راج! شناخت کے نام پر سرکاری شکنجہ، عام آدمی کاغذوں میں قید, نزہت جہاں

Awaz E Bihar•26 دسمبر، 2025 کو 12:59 PM•2 ویوز•2 منٹ پڑھیں


کیا اب جینے کے لیے بھی سرکاری اجازت ضروری ہے؟

مظفرپور( نمائندہ)

ملک کا عام شہری آج شہری نہیں رہا، بلکہ ہر لمحہ ایک مشکوک ملزم بنا دیا گیا ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر ایک ہی سوال ، پہلے اپنی شناخت ثابت کرو، پھر جینے کا حق مانگو! سابق ضلع پریشد امیدوار اور تعلیمی مرکز کی صوبائی نائب صدر نزہت جہاں نے کے وائی سی نظام پر زبردست اور جارحانہ حملہ بولتے ہوئے کہا کہ “حکومت نے کے وائی سی کو سہولت نہیں، سزا بنا دیا ہے۔ یہ ڈیجیٹل اصلاح نہیں بلکہ کھلی ڈیجیٹل آمریت ہے۔”
آدھار، پین، راشن کارڈ، گیس سلنڈر، بینک کھاتہ، موبائل سم ہر سہولت پر ایک ہی حکم سنائی دیتا ہے: پہلے کے وائی سی، بعد میں حق! نزہت جہاں نے کہا کہ کے وائی سی کی ایک معمولی کوتاہی پورے گھر کو تباہ کر دیتی ہے کسی غریب کا راشن بند، کسی بزرگ کی پنشن روک دی گئی، کسی مزدور کا گیس سلنڈر اٹک گیا، کسی عورت کا بینک کھاتہ فریز، اور واحد وجہ؟ کے وائی سی نہیں ہوا!” انہوں نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں حالات انتہائی خوفناک ہیں۔ کہیں نیٹ ورک فیل، کہیں سرور ڈاؤن،
کہیں انگوٹھا مشین سے میچ نہیں کرتا، کہیں خود مشین جواب دے دیتی ہے، مگر سزا ہمیشہ انسان کو ہی ملتی ہے، نزہت جہاں نے نظام سے ٹکراتے ہوئے تلخ سوال اٹھائے:
اگر آدھار شناخت ہے تو بار بار کے وائی سی کیوں؟
اگر غلطی مشین کی ہے تو سزا انسان کو کیوں؟ پہلے بھوک مٹائی جائے یا پہلے شناخت ثابت کی جائے؟
نزہت جہاں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا: “نگرانی کے نام پر حکومت عام آدمی کی آزادی پر حملہ کر رہی ہے۔ آج حالات یہ ہیں کہ بھوک سے زیادہ ڈر کے وائی سی کا ہے۔ راشن سے زیادہ ضروری شناخت ہو گئی ہے، اور زندگی سے زیادہ ضروری ایک نمبر!” عوام میں غصہ اُبال پر ہے۔ لوگ سوال کر رہے ہیں: “کیا حکومت منصوبے دینے آئی تھی یا حقوق چھیننے؟ اخر میں نزہت جہاں نے سب سے بڑا اور خطرناک سوال کھڑا کی، کیا ہندوستان کا عام شہری اب انسان نہیں رہا، صرف ایک کے وائی سی نمبر بن کر رہ گیا ہے؟ یہ صرف ایک خبر نہیں، عوام کی چیخ ہے— جو اب کاغذوں، نمبروں اور مشینوں کے بیچ دم توڑ رہی ہے!
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•13 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•26 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز