منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
لینڈ فار جاب معاملہ: لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

لینڈ فار جاب معاملہ: لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

Awaz E Bihar•29 جنوری، 2026 کو 05:29 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

نئی دہلی : لینڈ فار جاب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی معاملے میں دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کو یکم فروری سے 25 فروری کے درمیان باقاعدہ الزامات طے کیے جانے کے دوران عدالت میں ذاتی طور پر پیشی سے چھوٹ دے دی ہے۔ آج کی سماعت میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پیش ہوئے، جبکہ پاٹلی پتر سے آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ اور لالو پرساد کی بڑی بیٹی میسا بھارتی اور ہیما یادو عدالت میں حاضر ہوئی تھیں، اس دوران دونوں نے الزامات سے انکار کیا۔عدالت اس معاملے میں مزید ٹرائل اور استغاثہ کے ثبوتوں کی ریکارڈنگ کے لیے 9 مارچ سے روزانہ سماعت کرے گی۔ دراصل آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یاد، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو نے عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے سے چھوٹ کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے قبول کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 جنوری کو عدالت نے لالو خاندان سمیت مجموعی طور پر 41 ملزمان کے خلاف الزام عائد کیا تھا۔ اب ان تمام کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے گا۔ جبکہ عدالت نے 52 لوگوں کو اس معاملے میں بری کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے راؤس ایونیو کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کے سامنے ایک عرضی دائر کی تھی۔ اس میں انہوں نے جج سے چاروں مقدمات ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جنہوں نے مبینہ آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں رابڑی دیوی اور ان کے اہل خانہ کے خلاف الزام طے کیے تھے۔ اپنی عرضی میں انہوں نے جج وشال گوگنے کے سامنے زیر التوا چاروں مقدموں کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس میں آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ معاملہ، مبینہ لینڈ فار جب معاملہ اور ان سے متعلق منی لانڈرنگ کی کارروائی شامل ہے۔ دراصل گزشتہ سال 13 اکتوبر کو راؤس ایونیو کورٹ کے اسپیشل جج وشال گوگنے نے آئی آر سی ٹی سی معاملہ میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو اور دیگر کے خلاف مجرمانہ الزامات طے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ’لینڈ فار جاب‘ کیس: رابڑی دیوی پر الزام طے کرنے کی سماعت 25 اگست تک ملتوی
رابڑی دیوی نے جج کے خلاف امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے ممبران کے خلاف پہلے سے طے شدہ سوچ کے ساتھ مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ جج کا غلط طریقے سے استغاثہ کی طرف جھکاؤ ہے۔ عرضی میں کہا گیا تھا کہ ’’اوپر بتائے گئے تمام معاملوں میں کارروائی کے دوران کئی مواقع پر خصوصی جج کا رویہ استغاثہ کی طرف جھکاؤ اور تعصب پر مبنی لگتا ہے۔‘‘


شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز