منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
سماج میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا اہم کردار : نتیش
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سماج میں امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا اہم کردار : نتیش

Awaz E Bihar•13 دسمبر، 2025 کو 04:45 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سنیچر کو کہا کہ سماج میں قانون و انتظام برقرار رکھنے میں پولیس کا نہایت اہم کردار ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج نالندہ ضلع میں واقع بہار پولیس اکیڈمی، راجگیر میںٹرینی پولیس سب انسپکٹروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے کھلی جیپ میں سوار ہو کرپاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی، ساتھ ہی ٹرینی پولیس سب انسپکٹروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ سماج میں قانون و انتظام قائم رکھنے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے ٹرینی پولیس سب انسپکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام نے نہایت اچھے انداز میں تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سبھی اپنے فرائض پوری لگن، ایمانداری، حساسیت اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیں گے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے تربیت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹرینی پولیس سب انسپکٹروں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر انکت کمار کو بیسٹ پروبیشنر اوورآل، روپیش کمار کو بیسٹ پروبیشنر آؤٹ ڈور، انکت کمار کو بیسٹ پروبیشنر ان ڈور اورمسزمینا کماری کو بیسٹ پروبیشنر پریڈ کمانڈر کے طور پر اعزاز دیا گیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ پروگرام کے دوران ٹرینی پولیس سب انسپکٹروں کو حلف دلایا گیا۔ علم بردار دستوں نے قومی پرچم اور اکیڈمی کے پرچم کے ساتھ پریڈ میں شاندار مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹرینی پولیس سب انسپکٹروں نے بہترین پریڈ پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔ وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
پروگرام کے دوران بہار پولیس اکیڈمی، راجگیر کی ڈائریکٹرمسز آر۔ ملار وجی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو یادگاری نشان پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ نے بہار پولیس اکیڈمی کا معائنہ کیا۔ اس دوران افسران نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اکیڈمی کی توسیع کے لیے اکیڈمی کیمپس سے متصل 22 ایکڑ اضافی اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی ہے۔ اس زمین کے حصول کی کارروائی ضلع انتظامیہ نالندہ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ اس اضافی زمین پرنئی انتظامی عمارت، پریڈ میدان، افسران کے لیے رہائش اور دیگر سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ 2023 بیچ کے 1218 پولیس سب انسپکٹروں کی بنیادی تربیت آج مکمل ہو گئی ہے، جن میں 436 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ تقرر پانے والے 03 ٹرانس جینڈر پولیس سب انسپکٹروں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ تربیت کے بعد ان تمام پولیس سب انسپکٹروں کی مختلف اضلاع میں تعیناتی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر بہار پولیس اکیڈمی کا قیام سال 2008 میں عمل میں آیا تھا، جس کے لیے راجگیر میں 133 ایکڑ اراضی فراہم کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ذریعہ اس اکیڈمی کے کیمپس کا افتتاح 03 دسمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ بہار پولیس اکیڈمی، راجگیر میںانڈین پولیس سروس کے افسران کی عملی تربیت، بہار پولیس سروس کے افسران اور پولیس سب انسپکٹروں کی تربیت دی جاتی ہے۔
بہار پولیس اکیڈمی، راجگیر میں انتظامی عمارت، تربیتی عمارت، کتب خانہ، علاقائی فارنسک لیبارٹری، سینئر پولیس آفیسر میس، پانچ جونیئر پولیس آفیسر میس، افسران کے لیے رہائشی عمارتیں، سوئمنگ پول اور پریڈ میدان تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1100 افراد کی گنجائش والا کانفرنس ہال زیر تعمیر ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید برآں اکیڈمی کیمپس میں 08.49 ایکڑ اراضی پر 4000 سپاہیوں کے لیے رہائشی بیرک اور کلاس رومز کی تعمیر بھی کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی
بہار

گردنی باغ کے علاوہ کہیں بھی دھرنا دیا تو ہوگی قانونی کارروائی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•10 ویوز
 سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی
بہار

سمراٹ چودھری نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بینک کھاتوں میں امدادی رقم منتقل کی

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•21 ویوز
پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری
بہار

پی ایم سی ایچ میں اب ایک ساتھ 2500 بستروں پر مریضوں کا جدید طبی سہولتوں کے ساتھ علاج ہوگا: سمراٹ چودھری

Awaz E Bihar•12 اکتوبر، 2026•9 ویوز