منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
 سماج میں امن و امان برقرار رکھنا پولس کی ذمہ داری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

سماج میں امن و امان برقرار رکھنا پولس کی ذمہ داری

Awaz E Bihar•12 جنوری، 2026 کو 07:41 PM•0 ویوز•4 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 12 جنوری (اے بی این)وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سردار پٹیل بھون میں واقع بہار پولیس آڈیٹوریم میں ریاستی سطح کی پولیس کانفرنس 2026 کا شمع روشن کر کے افتتاح کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے شراب بندی اور ریاستی نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور علیحدہ سائبر کرائم اور سیکورٹی یونٹ کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماج میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کا اہم کردار ہے۔ بہار میں قانون کی حکمرانی ہے۔ مجھے آپ تمام پولیس افسران سے توقع ہے کہ آپ لوگ ایمانداری کے ساتھ پوری تندہی اور سختی سے جرائم پر کنٹرول کے لیے کام کریں گے۔
بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ سمراٹ چودھری نےکہا کہ بہار میں نوجوان آبادی ملک میں سب سے زیادہ ہے اور یہی اس ریاست کی سب سے بڑی طاقت ہے۔
مسٹر چودھری نے آج سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر منعقدہ "روحانی دن" پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بہار کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی کی عمر 45 برس سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار وہی ریاست ہے جس نے تاریخ میں مگدھ کی بنیاد رکھ کر ملک کو سنہرا دور عطا کیا اور آج بھی ملک اسے فخر کے ساتھ یاد کرتا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کی نوجوان طاقت نے ہر دور میں ہندوستان کو سنبھالا ہے، خواہ وہ مگدھ کی شاندار تاریخ ہو، جمہوریت کی جننی بننے کا اعزاز ہو یا آزادی کے بعد طلبہ کی سب سے بڑی تحریک کا ذکر ہو۔ اسی سرزمین سے لوک نائک جے پرکاش نارائن نے سمپورن کرانتی کا نعرہ دیا تھا۔
سمراٹ چودھری نے سوامی وویکانند کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بچپن کا نام نریندر تھا اور انہوں نے اکیسویں صدی میں ہندوستان کے دوبارہ وشوگرو بننے کی پیشن گوئی کی تھی۔ اس وقت شاید یہ تصور بھی نہیں کیا گیا ہوگا کہ اکیسویں صدی میں ہندوستان کو عظمت کی راہ پر گامزن کرنے والی قیادت بھی نریندر مودی نام کا ہی شخص کرے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار پولیس بغیر کسی سیاسی مداخلت کے اپنا کام کر رہی ہے۔ مجرموں کی شکل میں موجود کچرے کی صفائی کی جا رہی ہے اور نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پولیس کے کام میں مداخلت ہوتی ہے، وہیں نظام بگڑ جاتا ہے، اس لیے سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر کوئی اپنا کام ایمانداری سے انجام دے۔
انہوں نے بہار کی معاشی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی بار ایوان میں آئے تھے تو بہار کا بجٹ محض 6 ہزار کروڑ روپے تھا۔ اس وقت ریاست کی 87 فیصد آمدنی جھارکھنڈ سے آتی تھی اور صرف 13 فیصد اپنی آمدنی تھی، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں آج بہار مکمل طور پر بدل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں ریاست کا بجٹ 3 لاکھ 17 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جو بذات خود ایک تاریخی کامیابی ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار حکومت ہر خاندان کو 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کر رہی ہے۔ روزگار کے حوالے سے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں 50 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار اور نوکری دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے نوجوان اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ قائم کیا گیا ہے، تاکہ بہار کے نوجوان ہنرمند اور خود کفیل بنیں اور مجبوری میں نقل مکانی نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج بہار میں انفراسٹرکچر، سرمایہ کاری، میرین ڈرائیو، بجلی ذخیرہ، پاور اسٹوریج اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کے فخر نالندہ کو دوبارہ قائم کیا گیا ہے اور اب اگلا ہدف وکرم شیلا یونیورسٹی ہے، جس کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بہار آگے بڑھ رہا ہے، خوشحالی کی سمت گامزن ہے۔ بہار کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ
بہار

پٹنہ میں ایس آئی آر کے خلاف آئیسا کا احتجاج، بیریکیڈ توڑ کر آگے بڑھے طلبہ، پولیس سے جھڑپ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر
بہار

بریانی کھائیں، لیکن ہندو دکانوں سے‘، بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر لگائے گئے نفرت آمیز پوسٹر

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز